جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

روح اللہ مہدی کا اصل امتحان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب خبر یہ ہے کہ اپنے شہر خستہ کے لوک سبھا ممبر ‘آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا میں حلف اٹھا لیا ہے… نہیں صاحب یہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… البتہ یہ بریکنگ نیوز ہے … یا اسے بریکنگ نیوز کے طور پیش کیا جارہا ہے کہ مہدی نے کشمیری زبان میں حلف لیا … خالص کشمیری زبان میں ۔ ہم نہیں جانتے ہیں کہ اس سے پہلے کسی لوک سبھا ممبر نے کشمیر ی زبان میں حلف لیا یا نہیں … لیا بھی ہو گا تو… تو یہ کوئی بڑی بات نہیں‘ نہیں بھی لیا ہو گا تو… تو ہمیں کوئی افسوس نہیں ہے… بالکل اسی طرح جس طرح ہمارے لئے یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی ہے… کہ مہدی نے کشمیری زبان میں حلف لیا… جن کو یہ بات اہم لگتی ہے…جو اسے تاریخی قرار دے رہے ہیں… جو اس کیلئے مہدی کو مبارکباد پیش کررہے ہیں…وہ اپنا یہ شوق ‘ شوق سے پورا کریں … لیکن صاحب ہم نہیں… بالکل بھی نہیں کہ…کہ کشمیری زبان میں حلف لینا ‘مہدی کا امتحان نہیں تھا… اصل امتحان تو ان کا اب شروع ہو گا… اور اس لئے ہو گا کہ جب یہ جناب ممبر پارلیمنٹ نہیں تھے تو…تو بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں… اپنے قد سے بھی زیادہ بڑی باتیں… کبھی کھی توان کی یہ باتیں باغیانہ لگتی تھیں… ان کی جماعت کے اختیار کردہ موقف سے متصادم بھی… خاص کر وہ سب باتیں جو مہدی نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کہیں… اور پھر کہتے ہی گئے …اب تک کہہ رہے ہیں… لیکن کب تک کہیں گے یہ ان کا امتحان ہے…کہاں کہیں گے یہ ان کی آزمائش ہے… کیا وہاں کہیں گے جہاں لوگوں نے انہیں کہنے کیلئے بھیجا ہے… یہ ان کا اصل امتحان ہے کہ… کہ صاحب اب تک تو یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ… کہ کشمیریوں نے جس کو بھی لوک سبھا میں بھیج دیا… اپنے نمائندے کے طور پر بھیج دیا… اپنی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کیلئے بھیج دیا… وہ سب کے سب بھیگی بلیاں ثابت ہو ئیں… ان میں سے ایک بھی کشمیریوں کی نمایندگی کا حق ادا نہ کر سکا… یہ سب کشمیر میں دہلی کی نمائندگی کرتے رہے… لیکن… لیکن انہوں نے دہلی میں کشمیریوں کی نمائندگی نہیں کی… اس میں یہ بالکل نام ہو گئے… سو فیصد ہو گئے… کیا مہدی کامیاب ہوں گے… یہ ان کا امتحان ہے… اصل امتحان۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر قادری قتل کیس: سابق صدر بار میاں قیوم کو گرفتار

Next Post

کرن سنگھ کی دستک، کیا کوئی سمجھنے والا ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کرن سنگھ کی دستک، کیا کوئی سمجھنے والا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.