پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اس میں زبردستی کہاں ہے ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ایک بات ہماری سمجھ میں نہیں آ ری ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ جب بھی ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم‘ مودی جی کشمیر آتے ہیں… یہاں جلسہ کرتے ہیں ‘ کسی تقریب سے خطاب کرتے ہیں… کسی اجتماع سے مخاطب ہو تے ہیں تو… تو کچھ لوگوں کو مرچیں کیوں لگتی ہیں… ان کے تن بدن میں آگ کیوں لگتی ہے اور… او راس آگ میں جل بھن کر وہ ایسی ویسی بہکی بہکی باتیں کیوں کرتے ہیں… اور ہر بار کرتے ہیں… پچھلی بار بھی جب وزیر اعظم آئے اور انہوں نے بخشی اسٹیڈئم میں جلسہ کیا…تو… تو اس وقت بھی کہاں گیا کہ… کہ جلسہ گاہ پر عام لوگ نہیں بلکہ سرکاری ملازمین کو لایا گیا… زور زبردستی سے لایا گیا… اور اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے… کہا جارہا ہے کہ مودی جی کی یو گا تقریب میں شرکت کیلئے ملازمین کو مجبور کیا گیا… انہیں زبردستی لایاگیا…کوئی ذرا ان بہکی بہکی باتیں کرنے والوں کو بتائیے کہ… کہ اول تو ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے… کسی کو مجبور نہیں کیا گیا ہے… اور … اور دوئم اگر کسی … کسی سرکاری ملازم کو زربردستی ایس کے آئی سی سی لایا بھی گیا تو… تو اس میں برا ہی کیا ہے کہ… کہ ایس کے آئی سی سی میںکوئی ایرا غیرا نتھو خیرا نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم … شہنشاہ ہند اور… اور سرکار کے سرکار اعلیٰ و اعظم تشریف فرماں تھے… موجود تھے… ان کے ساتھ یوگا کرنا ایک تو… تو بڑی عزت اور فخر کی بات ہے اور… اورساتھ ہی یہ بھی سرکاری ملازم کے فرائض میں آتا ہے اور… اور اس لئے آتا ہے کہ… کہ انہیں وہ سب کچھ کرنے کو کہا گیا جو وزیر اعظم کررہے تھے… ملازمین نے وہاں جو کچھ بھی کیا وہ غیر سرکاری نہیں تھا… کیونکہ انہوں نے ملک کی سرکاری چلانے والے وزیر اعظم کی تائید کی …اور وزیر اعظم کی تائید کرنا… ہماری اس نا سمجھ ‘ سمجھ کے مطابق کسی بھی طور پر غیر سرکاری کام نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے… رہا یہ الزام کہ ملازمین کو زبردستی ایس کے آئی سی سی لایا گیا تو… تو قسم خد ا کی ملازمین تو زربردستی اور مجبوری میں دفتر جاتے ہیںکہ… کہ اگر ان کا بس چلے تو… تو یہ اپنے دفتر کبھی نہ جائیں …لیکن یہ جاتے ہیں‘ زبردستی جاتے ہیں ‘اپنی مرضی کیخلاف جا رتے ہیں… تو اگر … جی ہاں اگر یہ ایس کے آئی سی سی بھی زبردستی گئے‘اپنی مرضی کیخلاف گئے تو…تو یہ کون سی بڑی بات ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم پی انجینئر رشید کو فی الحال ضمانت یا پیرول نہیں ملے گی

Next Post

جموںوکشمیر کا اگلا وزیراعلیٰ نتیش؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموںوکشمیر کا اگلا وزیراعلیٰ نتیش؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.