جموں//
جموں کے اکھنور میں ۳۰مئی کو پیش آئے سڑک حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے ڈی ایس پی ٹریفک رولر کو معطل کیا ۔
اطلاعات کے مطابق ۳۰مئی کو اکھنور میں بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ۸خواتین اور چھ بچوں سمیت ۲۲؍افراد ہلاک جبکہ ۶۹دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
جموںکشمیر حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس کو وقت مقررہ کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد سرکار نے ڈی ایس پی ٹریفک رولر کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔