ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جی ۷ سربراہی اجلاس:وزیر اعظم کی عالمی راہنماؤں سے ملاقات پاپائے روم سے بھی ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-15
in مقامی خبریں
A A
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ہم منصب جارجیا میلونی کی دعوت پر جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو اٹلی پہنچے۔ جہاں انھوں نے کئی عالمی رہنماوں سے ملاقات کرکے متعدد عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سب سے پہلے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے اپولیا میں ۵۰ویں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کی‘‘۔
جیسوال نے مزید لکھا’’دونوں رہنماؤں نے شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں دفاع، جوہری، خلائی، تعلیم، آب و ہوا، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، اہم ٹیکنالوجی، کنیکٹیویٹی اور ثقافت شامل ہیں۔اس دوران دونوں رہنماوں نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اس ماہ تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جنوری میں ہوئی تھی جب فرانسیسی صدر بھارت کے۷۵ویں یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے لیے بھارت تشریف لائے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ہی اپنے برطانوی ہم منصب رشی سنک سے ملاقات کی اور این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت میں بھارت برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپولیا میں بورگو ایگنازیا کے لگڑری ریزورٹ میں ۵۰ ویں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔
مودی نے ملاقات کے فوراً بعد ایکس پر پوسٹ کیا۔ ’’اٹلی میں وزیر اعظم رشی سنک سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں نے این ڈی اے حکومت کی تیسری میعاد میں بھارت برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا‘‘۔ سنک اور مودی کی آخری ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں نئی دہلی میں جی ۲۰ سربراہی اجلاس میں ہوئی تھی، جب انہوں نے بھارت کے عام انتخابات سے قبل ایف ٹی اے مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم مودی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا، ‘ایک بہت ہی معنی خیز ملاقات ہوئی۔ بھارت یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس دوران زیلنسکی نے مودی کو روس یوکرین تنازعہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
مودی نے گزشتہ سال مئی میں ہیروشیما میں گزشتہ جی ۷ سربراہی اجلاس کے موقع پر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔ بھارت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ یوکرین کے تنازع کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی اطالوی صدر جارجیا میلونی کی دعوت پر ۵۰ ویں جی سیون سربراہی اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ دیگر مدعو ممالک کے رہنماؤں اور پوپ فرانسس کے ساتھ مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر ایک آؤٹ ریچ سیشن سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ جی سیون اجلاس ۱۳ سے۱۵ جون تک اٹلی کے اپولیا کے علاقے بورگو ایگنازیا کے لگڑری ریزورٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی سیون میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ اٹلی جی سیون (گروپ آف سیون) کی موجودہ صدارت سنبھال رہا ہے اور اسی حیثیت سے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
روایت کے مطابق، میزبان ملک کی طرف سے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو سربراہی اجلاس میں مدعو کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اٹلی نے بھارت کے علاوہ، افریقہ، جنوبی امریکہ اور ہندبحرالکاہل خطے کے۱۱ ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں کو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کی اگلے ہفتے سرینگر آمد ‘ سکیورٹی مزید سخت

Next Post

سرینگر ‘جموںشاہراہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب بند رہے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سرینگر ‘جموںشاہراہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب بند رہے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.