جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اگلے ہفتے سرینگر آمد ‘ سکیورٹی مزید سخت

ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی کے راستے پر اضافی تعیناتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-15
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
وزیر اعظم ‘نریندر مودی کے کشمیر دورے سے قبل سرینگر میں سیکورٹی کے انتظامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وادی بھر میں فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پولیس افسران نے سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں ایک اجلاس منعقد کرکے شہر میں سیکورٹی بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔
اس منصوبے کے تحت شہر سرینگر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔
منصوبے کے مطابق سرینگر کے ائرپورٹ روڑ سے ایس کے آئی سی سی تک کے راستے میں سیکورٹی انتظامات سخت کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی بڑھائی جائے گی۔
ایک پولیس افسر نے اس ضمن میں کہا ’’پولیس اور سی آر پی ایف کے کمانڈوز کو ایس کے آئی سی سی کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا، وہیں پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں کو شہر کی اندرون سڑکوں پر تعینات کرکے شہریوں اور شر پسند عناصر پر نگرانی رکھی جائے گی‘‘۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی۲۱ جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کے سلسلے میں سرینگر وارد ہو رہے ہیں۔ یہ مودی کا تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔
اس یوگا ڈے کو منانے کے سلسلے میں جموں کشمیر سپورٹس کونسل تیاریاں کر رہا ہے جو یوگا کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کر رہا ہے۔ یہ تقریب سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ۲۱جون کی صبح منعقد ہوگی۔
بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم ۲۰ جون کی شام کو ہی سرینگر آ سکتے ہیں اور رات کو سرینگر میں ہی قیام کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ارون دھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری

Next Post

جی ۷ سربراہی اجلاس:وزیر اعظم کی عالمی راہنماؤں سے ملاقات پاپائے روم سے بھی ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

جی ۷ سربراہی اجلاس:وزیر اعظم کی عالمی راہنماؤں سے ملاقات پاپائے روم سے بھی ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.