پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بخاری صاحب !آپ تو خوچ بھی …

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

الطاف بخاری… اپنی پارٹی کے الطاف بخاری صاحب کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں ‘یعنی پی ڈی پی اور این سی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں… ایسا کوئی دن نہیں گزرتا ہے جب بخاری صاحب ان جماعتوں پر فرد جرم عائد نہیں کرتے ہیں… ان دونوں جماعتوں … روایتی جماعتوں کو کشمیر کی تمام بیماریوں ‘ کشمیر کے تمام مسائل ‘ کشمیر کے تمام مشکلات‘کشمیر کی تمام ناکامیوں ‘ کشمیر کی تمام محرومیوں کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔جب بخاری صاحب یہ سب کہتے ہیں… یا کہتے رہتے ہیں تو…تو کیا یہ جناب سچ کہہ رہے ہیں ‘ صحیح کہہ رہے ہیں ؟… جی نہیں بخاری صاحب سچ نہیں بلکہ سو فیصد سچ کہہ رہے ہیں …واقعی میں کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتیں سارے فساد کی جڑ ہیں… بخاری صاحب جب یہ کہتے ہیں کہ ملک کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتیں اس لئے ناکام ہو ئیں کیونکہ انہیں اپنے ذاتی مفادات کی فکر تھی ‘ وہ اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے میں لگیں ہوئی تھیں تو… تو کیا بخاری صاحب سچ کہہ رہے ہیں ‘ صحیح کہہ رہے ہیں؟ جی ہاں بخاری صاحب سچ کہہ رہے ہیں ‘ صحیح کہہ رہے ہیں کہ واقعی میں ملک کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں لگیں ہو ئی تھیں ۔تو … تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بخاری صاحب خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں… جی ہاں اس کا یہی مطلب ہے۔کیا بخاری صاحب اس کوشش میں کامیاب ہو جائیں گے ـ‘ کامیاب ہو سکتے ہیں؟ جی نہیں ‘ بالکل بھی نہیں کہ… کہ بخاری صاحب جن روایتی سیاسی جماعتوں پر الزام لگاتے رہتے ہیں…بخاری صاحب خود بھی انہی روایتی سیاسی جماعتیں سے وابستہ تھے ‘ ان کا حصہ تھے… ان کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے ‘ ان کے ساتھ مل کر کشمیر کے لوگوں کے بارے میں فیصلہ لیتے ہیں ‘ ان کے ہر ایک فیصلہ کے حصہ دار تھے ‘ ساتھی تھے … اور … اور اللہ میاں کی قسم یہ بخاری صاحب پر کوئی الزام نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے بلکہ سچ ہے… تاریخ ہے ۔یہ تاریخ کہ بخاری صاحب ’روایتی‘ سیاسی جماعت ‘ پی ڈی پی کے ساتھ ایک اچھے خاصے وقت تک جڑے رہے… بخاری صاحب شوق سے روایتی جماعتوں کو کشمیر اور کشمیریوں کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرائیں …… لیکن ساتھ میں یہ بھی کہیں… یہ سچ بھی کہ کل تک یہ خود بھی انہی روایتی جماعتوں کا حصہ تھے… ان سے وابستہ رہے ہیں… ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی کی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مقامی افراد کوتنبیہ

Next Post

"اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں سنجیدہ نہیں”

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

"اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں سنجیدہ نہیں"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.