پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

72 گھنٹوں کے دوران تین ملی ٹینٹ حملے ‘جموں میں ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in تازہ تریں
A A
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/12جون

جموں صوبے میں بڑھتے ہوئے ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بتادیں کہ گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں تین بڑے ملی ٹینٹ حملے ہوئے ہیں جن میں نو یاتری، ایک سی آر پی ایف جوان از جان جبکہ 35یاتری ، پانچ سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ بھی مارا گیا ۔

ڈوڈہ کے چھتر گلہ علاقے میں درمیانی شب ملی ٹینٹوں نے (ٹی او بی) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے ۔

کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں ایک ملی ٹینٹ اور سی آر پی ایف جوان از جان ہوئے جبکہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جموں صوبے میں گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران تین بڑے حملے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو انتہائی ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

کھٹوعہ کے ہیرا نگر علاقے کے سیدا سکھل گاوں میں منگل دیر رات تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا اور وہ رہائشی مکان میں زبردستی داخل ہوئے اور پانی مانگا ۔

ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں موجود باپ بیٹا فرار ہو گئے تاہم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک کو چوٹ آئی۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کی تو سلامتی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور رہائشی مکان میں موجود ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

ذرائع نے مزید کہاکہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن آج صبح وہ دم توڑ گیا ہے ۔

ابھی کٹھوعہ حملے کی خبر کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ درمیانی شب بدرواہ کے چھتر گلہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی عارضی آپریٹنگ بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس پی او سمیت چھ جوان زخمی ہوئے ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق زخمی ہوئے اہلکاروں کو سب ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں ریفر کیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ اتوار کی شام کو ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں یاتریوں کو لے جارہی ایک بس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے بس گہری کھائی میں گرگئی ۔ اس واقعہ میں 9یاترا جاں بحق جبکہ 33دیگر زخمی ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیری عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتا رہوں گا ‘

Next Post

کٹھوعہ تصادم :زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

کٹھوعہ تصادم :زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.