جموں/۱۲جون
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے سیدا سکھل علاقے میں ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن کے بیچ زخمی سی آرپی ایف جوان ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے سیدا سکھل گاوں میں درمیانی شب ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران سی آر پی ایف جوان جس کی شناخت کانسٹیبل کبیر داس کے بطور ہوئی شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی سی آر پی ایف جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے سیدا سکھل گاوں میں منگل شام دیر گئے انکاونٹر شروع ہوا جس دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک علاقے میں خاموشی چھا جانے کے بیچ بدھوار اعلیٰ الصبح علاقے میں چھپے ہوئے ملی ٹینٹ نے سی آر پی ایف جوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
اے ڈی جی پی جموں رینج آنند جین نے بتایا کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جار
ی ہے ۔