پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دستکاری اور ایم ایس ایم ای کے فروغ کے منصوبوں کا جائزہ

چیف سیکریٹری نے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in اہم ترین
A A
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے

CS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
چیف سیکریٹری‘ اتل ڈولو نے آج یہاں عالمی بینک کے تعاون سے جموں کشمیر میں دستکاری اور مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز ( ایم ایس ایم ای ) کے بڑے پیمانے پر فروغ کے ممکنہ منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
میٹنگ کے آغاز میں چیف سیکریٹری نے متعلقہ محکمے کی طرف سے تیار کردہ تجاویز کے وسیع شمار کے بارے میں بصیرت حاصل کی ۔ انہوں نے ان منصوبوں میں پیش کی گئی ہر سرگرمی کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے متعلقہ سربراہان کی طرف سے کی جانے والی مشقوں کو میگا پروموشن پلان کی بنیاد قرار دیا جسے عالمی بینک کے ساتھ غور کیلئے اٹھایا جائے گا ۔
ڈولو نے اس میٹنگ کے شرکاء کی طرف سے دئیے گئے فیڈ بیک کی روشنی میں ان منصوبوں کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس کی افادیت اور قابل قبولیت کو بڑھانے کیلئے ہر مجوزہ سرگرمی کا مائیکرو تجزیہ کرنے پر زور دیا ۔
چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ منصوبے میں مزید نقطہ نظر شامل کرنے کیلئے دیگر حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے ۔
مزید براں انہوں نے معیشت ، ماحولیات اور ایکویٹی کو اس طرح کی تجاویز کا خاصہ بنانے کیلئے کہا تا کہ ان کی منظوری کی شرح کو سب کیلئے بڑھایا جا سکے ۔
ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کی طرف سے دی گئی پرذنٹیشن میں جموں و کشمیر کے کاریگروں کو درپیش موجودہ چیلنجز ، ان دستکاریوں کی سابقہ مقبولیت ، اس کی ترقی میں درپیش مسائل ، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
ایم ایس ایم ای پرفارمنس کو بڑھانے اور تیز کرنے کے تحت اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے ایم ڈی جے کے ٹی پی او نے پہلے ایم ایس ایم ای سیکٹر کا ایک جائزہ پیش کیا جس کے بعد ریمپ پروگرام کی نمایاں خصوصیات پیش کیں ۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ کے علاوہ کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت ، سیکرٹری ریونیو ، ایم ڈی جے کے ٹی پی او، ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس ، کشمیر /جموں ، ایم ڈی سڈکو کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دنیا بھر میں ووٹرز کا موڈ خراب، انتخابات میں گہری عدم اطمینان کی نشاندہی

Next Post

کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.