لاہور// پاکستان ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی بھی ہکا بکا رہ گئے، اپنے بیان میں کہا کہنے کو کچھ نہیں، میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقعے نہیں ملتے، افسوس ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست پر افسردہ ہوں، بھارت نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقع نہیں ملتے‘۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بیان میں شکست کی وجہ ڈاٹ بالز اور یکے بعد دیگرے وکٹ گرنا قراردیا۔ قومی ٹیم کی بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آخری دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوئی، گیندیں ضائع کرنے کی وجہ سے پریشربڑھا، پچ بیٹنگ کیلئے اتنی بھی بری نہیں تھی۔
بابراعظم نےمزیدکہا ہم نے اچھی بالنگ کی اور حریف ٹیم کو 120 رنز تک محدود کیا، بیٹنگ میں ہم نے ابتدائی 10 اوورزمیں اسکور کیا لیکن بدقسمتی سے ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے اور ڈاٹ بالز کھیلنے کی ہم نے قیمت چکائی۔ حکمت عملی سادہ سی تھی کہ آپ نے نارمل کھیلنا ہے، ہر اوور میں ایک دو باؤنڈریز اور 5,6 کی اوسط سے جانا ہے، لیکن اس پیریڈ میں ہم نے بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کا دباؤ آیا پھر ایک کے بعد ایک وکٹ گری توآپ ٹیل اینڈرز سے کچھ زیادہ توقع نہیں کرسکتے۔