پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں۴ سرکاری ملازمین برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-09
in اہم ترین
A A
مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز دو پولیس اہلکاروں سمیت چار سرکاری ملازمین کو دہشت گردی سے مبینہ روابط کے الزام میں برخاست کردیا۔
کانسٹیبل عبدالرحمن ڈار اور غلام رسول بٹ، ٹیچر شبیر احمد اور محکمہ جل شکتی میں اسسٹنٹ لائن مین عنایت اللہ شاہ پیرزادہ کو آئین کے آرٹیکل ۳۱۱ کے تحت ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔
اسی طرح کے لیکن الگ الگ احکامات میں حکومت نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاست کی سلامتی کے مفاد میں چاروں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا ہے۔
احکامات کے مطابق سنہا اس بات سے مطمئن تھے کہ ان ملازمین کو برخاست کرنے کے لئے کافی معلومات دستیاب ہیں اور جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ان ملازمین کی سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی منفی نوٹس میں آئی تھیں ، کیونکہ انہوں نے انہیں ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث پایا تھا ، جیسے دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونا۔
پولیس فورس کا رکن ہونے کا ناجائز اور مجرمانہ فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عبدالرحمٰن ڈار ساکن سونا اللہ ڈار ساکن لارموہ ضلع پلوامہ دہشت گردوں کو غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے لئے نہ صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے جرم میں ملوث تھا بلکہ انہیں فوجی/پولیس یونیفارم کپڑا اور دیگر سامان بھی فراہم کرتا تھا ۔
جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل جی رسول بٹ ولد جاوید حیدر بھٹ ساکن لالگام، ترال، ضلع پلوامہ بھی دہشت گردوں کو فراہمی کے لئے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے جرم میں ملوث ہے۔
محکمہ تعلیم کے استاد شبیر احمد وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن بنگام، دمحال ہانجی پورہ‘ ضلع کولگام، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم جماعت اسلامی (جے ای آئی) کا سرگرم رکن رہا ہے جس کے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ٹھوس روابط ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو مضبوط کرنے اور جے ای آئی کے ہمدردوں کے درمیان لوگوں کا نیٹ ورک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
محکمہ جل شکتی میں اسسٹنٹ لائن مین عنایت اللہ شاہ پیرزادہ ساکن واٹرگام، رفیع آباد، ضلع بارہمولہ، کالعدم دہشت گرد تنظیم البدر مجاہدین کا ایک دہشت گرد ساتھی/او جی ڈبلیو ہے، جس نے دہشت گردوں کے ایجنڈے کی حمایت کے لئے خفیہ طور پر مختلف طریقوں سے کام کیا ہے۔
حکومت نے ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے جو سرکاری ملازمت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز پاس

Next Post

اسکول عمارت کی خستہ حالی پر ویڈیو بنانے پر دوڈہ میں مدرس معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

اسکول عمارت کی خستہ حالی پر ویڈیو بنانے پر دوڈہ میں مدرس معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.