پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کی آج حلف برداری ۔۔۔وزیر اعظم کی تیسری وزارتی کونسل تجربے اور اختراع کا امتزاج ہوگی

ٹی ڈی پی کو چار کابینہ اور جنتا دل (یو) کو دو وزارتیں ملنے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-09
in اہم ترین
A A
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
نامزد وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی شام کو مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے ۔
تیسری وزارتی کونسل میں اتحادیوں کے ۲۰سے زیادہ نئے چہرے جدت کا عنصر لائیں گے ، جب کہ اہم وزارتوں میں پرانے تجربہ کار چہرے اس کی رفتار میں اضافہ کریں گے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق مودی اور ان کی وزارتی کونسل کے۴۰سے زیادہ اراکین اتوار کو شام۱۵:۷بجے راشٹرپتی بھون میں حلف لیں گے ۔ ان کے ساتھ پارلیمنٹ میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی اتحادی جماعتوں کے۲۰سے زائد اراکین بھی وزراء، وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور وزرائے مملکت کے طور پر حلف لیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق این ڈی اے کی سب سے بڑی اتحادی تیلگو دیشم پارٹی کو کابینہ میں تین اور جنتا دل یونائیٹڈ کو دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔ باقی جماعتوں کو ایک ایک جگہ دینے کی بات ہو رہی ہے ۔ ایسے میں مودی کی کابینہ میں تجربہ اور اختراع کا امتزاج نظر آنے کا امکان ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے نئے چہروں میں مدھیہ پردیش، کیرالہ، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کچھ پرانے تجربہ کار چہرے بھی ہوں گے ۔
وزارت داخلہ، دفاع، خزانہ، امور خارجہ، ریلوے ، روڈ ٹرانسپورٹ، اطلاعات و نشریات، شہری ہوا بازی جیسی وزارتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرانے بڑے چہروں کے پاس رہنے کا امکان ہے ، جب کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارتیں، زراعت ، دیہی ترقی، بھاری صنعت، صنعت و تجارت وغیرہ میں بی جے پی اور اتحادیوں کے نئے چہرے نظر آئیں گے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پرانی کابینہ کے وزراء کے ساتھ اتحادیوں کے وزرائے مملکت بھی بڑی وزارتوں میں نظر آئیں۔
قابل ذکر ہے کہ مودی نے کل ہی اس کا اشارہ دیا تھا۔ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ حکومت سازی کی دعوت دیئے جانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو اب ان کے اور ان کی ٹیم کے۱۰سال تک حکومت چلانے کے تجربے کا اگلے پانچ سال تک پورا فائدہ ملے گا اور حکومت تیزی سے کام کرے گی۔
مودی نے کہا’’۲۰۱۴میں‘ میں نیا تھا، اب مجھے تجربہ ہو گیا ہے ۔ ہندوستان کی عالمی امیج کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اب ہونا شروع ہو گا‘‘۔
نامزد وزیر اعظم نے کہا’’یہ پانچ سال عالمی ماحول میں بھی اہم ہوں گے ۔ دنیا ایک بحران سے گزر رہی ہے ، دنیا نے طویل عرصے کے بعد ایسی خوفناک صورتحال دیکھی ہے ۔ ہر ملک کو خوف کے ساتھ چیلنج کا سامنا ہے ۔ اتنے بحران کے باوجود ہم سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھرے ہیں۔ اب ایک مستحکم حکومت اور پختہ قیادت سے نوجوان نسل اور ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی شرکت کا ماحول پیدا ہونے والا ہے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ اٹھارہویں لوک سبھا آزادی کے امرت مہوتسو کے بعد پہلی لوک سبھا ہے اور ایک طرح سے یہ نوجوان توانائی اور کچھ کرنے والی لوک سبھا ہونے جا رہی ہے ۔ انہوں نے اہل وطن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کو تیسری بار ملک کی خدمت کا حکم اور موقع دیا ہے ۔
نامزدوزیراعظم نے کہا کہ وہ ہم وطنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ گزشتہ دو ادوار میں ملک نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے میں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔ اس دور میں بھی حکومت اسی تیزی اور لگن کے ساتھ ملک کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہے گی اور مقررہ مدت میں اہداف حاصل کرنے کے لیے توانائی اور وسیع وژن کے ساتھ کام کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوابازار میں ایس آئی ایکا چھاپہ۔۔بینک کاغذات تحویل میں لئے گئے

Next Post

امن برقرار رکھنے کیلئے شر پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کرنی ہو گی :سوائن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی

امن برقرار رکھنے کیلئے شر پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کرنی ہو گی :سوائن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.