سرینگر//
منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے ۔
منشیات فروش کی شناخت توصیف نبی گنائی عرف توصیف پوج ساکن سٹیڈیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے ۔
منشیات فروش کی شناخت توصیف نبی گنائی عرف توصیف پوج ساکن سٹیڈیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران۹۵مقدمے درج کرکے۴۴سخت گیر منشیات فروشوں سمیت ۱۷۱منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے ۔