ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر میں لوک سبھا کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میں لوک سبھا کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۶جون

جموں کشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کےلئے مقابلہ کرنے والے تقریبا ً90 فیصد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئی ہیں اور وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کا چھٹا حصہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رائے دہندگان نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک لوک سبھا حلقہ کو چھوڑ کر تمام لوک سبھا حلقوں میں حتمی فاتحین کو فیصلہ کن مینڈیٹ دیا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ میدان میں موجود 100 امیدواروں میں سے 89 کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔

بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو شکست دینے والے آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید واحد جیتنے والے امیدوار تھے جنہوں نے 45.70 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ کل ووٹوں کا 50 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کیا۔

بارہمولہ جموں و کشمیر کا واحد انتخابی حلقہ ہے جہاں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سجاد غنی لون اپنی ضمانت بچانے میں کامیاب رہے۔

لون نے 16.76 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سکیورٹی ڈپازٹ کو بچانے کےلئے 16.34 فیصد کی ضرورت تھی۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ مہدی کو سب سے زیادہ 52.85 فیصد ووٹ ملے جبکہ جموں لوک سبھا سیٹ سے ہیٹ ٹرک جیتنے والے بی جے پی کے جوگل کشور نے 52.80 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اودھم پور میں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے 51.28 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ اننت ناگ راجوری سیٹ سے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو شکست دینے والے نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد کو 50.85 فیصد ووٹ ملے۔

غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے تینوں امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ درحقیقت ان کی پارٹی کا کوئی بھی امیدوار چار فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

اودھم پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے والے غلام محمد سروری کو 3.56 فیصد ووٹ ملے جبکہ اننت ناگ راجوری میں محمد سلیم پرے کو 2.49 فیصد اور سرینگر میں عامر بھٹ کو 2.24 فیصد ووٹ ملے۔

ان پانچ حلقوں میں سات خواتین میدان میں تھیں اور صرف پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہی اپنی ضمانت بچانے میں کامیاب رہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیسری مدت:بی جے پی اہم وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے….لیکن؟

Next Post

کشمیر ایک تجربہ گاہ ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کشمیر ایک تجربہ گاہ ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.