واشنگٹن/۶جون
امریکی صدر جوزف آر بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرکے انہیں اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کو ہندوستان کے عام انتخابات میں ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔
وائٹ ہا¶س کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر بائیڈن نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جمہوری عمل میں حصہ لینے پر ہندوستان کے لوگوں کی بھی تعریف کی، جس میں تقریباً 65 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما¶ں نے امریکہ-ہند جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور آزاد، کھلے اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے اپنے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ دونوں رہنما¶ں نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے آئندہ دورہ ہندوستان پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ نئی انتظامیہ کو امریکہ اور ہندوستان کی مشترکہ ترجیحات پر شامل کیا جا سکے ، جس میں قابل اعتماد، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی شراکت داری بھی شامل ہے ۔