پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این ڈی اے نے تاریخ رقم کردی ‘مسلسل تیسری بار سرکار بنانے کی راہ ہموار

۲۹۲ نشستوں پر آگے ‘انڈیا اتحاد کا بہتر کار کردگی کا مطاہرہ ۲۳۲ حلقوں میں آگے ‘کانگریس پارٹی دس برسوں کے بعد ایک سو نشستیں حاصل کرنے کے قریب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in اہم ترین
A A
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے منگل کو لوک سبھا کی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور تاریخی تیسری مدت کے لئے راہ ہموار کی۔
اب تک اعلان کردہ نتائج کے مطابق بی جے پی اب تک ۲۳۹ نشستوں پر آگے ہے۔ تاہم حتمی نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
کانگریس ۱۰۰ نشستوں پر آگے ہے جبکہ انڈیا اتحادنے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے۲۳۲ نشستوں پر سبقت لے کر بی جے پی کے’۳۰۰ پار‘مارچ کو روک دیا ہے۔
این ڈی اے نے دہلی ‘مدھیی پردیش ‘ گجرات ‘اوڈیسہ ‘ہماچل پردیش ‘چھتیس گڑھ ‘بہاراور آندھرا پردیش میں اچھی کا کرردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ انڈیا اتحاد نے تامل ناڈو‘ کیریلا ‘ راجستھان ‘ مہاراسٹر ‘ اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بہتر کا کردگی دکھائی ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق این ڈی اے کو ۲۹۲اور انڈیا اتحادکو ۲۳۲ سیٹیں مل سکتی ہیں۔ حکومت سازی کے لیے ۲۷۲ سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ۱۹؍اپریل سے یکم جون تک بھارت کی مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کی ۵۴۳ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔
انتخابات میں لگ بھگ ایک ارب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جن میں سے ۶۶ فی صد سے زیادہ ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔
یکم جون کو ووٹنگ کا ساتواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مقامی میڈیا میں جو ایگزٹ پولز سامنے آئے تھے، ان میں این ڈی اے کو دو تہائی اکثریت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ متعدد ایگزٹ پولز میں کہا گیا تھا بی جے پی تنہا ۳۰۳ سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔
ایگزٹ پولز میں اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل انڈیا اتحادکو۶۰ سے زیادہ نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
تاہم منگل کو آںے والے ابتدائی جائزوں نے ایگزٹ پولز کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایگزٹ پولز بعض نجی کمپنیوں کی جانب سے ووٹرز کی آرا پر مشتمل جاری کردہ ممکنہ انتخابی نتائج ہوتے ہیں۔ البتہ ماضی میں بھارت میں ایگزٹ پولز کے نتیجے غلط بھی ثابت ہوئے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی سے ملنے والے رجحانات کے مطابق بی جے پی کو ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش (یو پی) میں کافی نقصان ہو رہا ہے۔ وہاں سب سے زیادہ ۸۰ نشستیں ہیں‘جہاں اسے ۳۶ نشستیں جبکہ انڈیا اتحاد کو غیر متوقع طور پر۴۳ سیٹیں ملیں۔
سال ۲۰۱۹ کے انتخابات میں بی جے پی کو یو پی سے ۶۲ نشستیں ملی تھیں۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی مسلسل تیسری جیت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے اس کے لیے ملک کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ اتحاد ملک کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی طاقت کے ساتھ کام کرے گا۔
۱۸ویں لوک سبھا کے نتائج اور رجحانات کے درمیان منگل کی شام کو ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا’’ملک کے لوگوں نے مسلسل تیسری بار این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ یہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک مثالی لمحہ ہے ۔ میں اس محبت اور آشیرواد کے لیے اپنے خاندان کے سلام کرتا ہوں۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی توانائی، نئے جوش اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ میں تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے لگن اور انتھک محنت کی ہے ۔ میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں بی جے پی اور این سی کی دو دو نشستوں پر کامیابی

Next Post

۱۹۶۲کے بعد پہلی بار مسلسل تیسری بار کوئی حکومت بنا رہا ہے: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

۱۹۶۲کے بعد پہلی بار مسلسل تیسری بار کوئی حکومت بنا رہا ہے: مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.