پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں بی جے پی اور این سی کی دو دو نشستوں پر کامیابی

انجینئر رشید شمالی کشمیر سے فاتح ‘دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in اہم ترین
A A
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کی پانچ لوک سبھا نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے دو جبکہ نیشنل کانفرنس(این سی) نے اتنی ہی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔شمالی کشمیر کی نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے چودھری لال سنگھ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو ترتیس ووٹوں سے شکست دے کر اودھم پور حلقہ جیت لیا جبکہ دوسرے موجودہ رکن پارلیمنٹ جوگل کشور نے کانگریس کے رمن بھلا کو ایک لاکھ ۳۱ہزار ۵۴۰ ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر جموں پارلیمانی حلقہ جیت لیا۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو کل ۵لاکھ۷۱ہزار۷۶جبکہ کشور کو ۶لاکھ۷۷ہزار۵۷۱ووٹ ملے۔
اننت ناگ راجوری حلقے سے نیشنل کانفرنس کی میان الطاف نے جیت حاصل کی جنہوں نے اپنے نزدیکی مد مقابل اور پی ڈی پی کی صدر‘ محبوبہ مفتی کو ۲لاکھ ۸۱ ہزار۷۹۴ ووٹوں سے شکست دی ۔ الطاف نے ۵لاکھ ۲۱ ہزار۸۶۳ جبکہ محبوبہ نے ۲لاکھ ۴۰ہزار۴۲ ووٹ حاصل کئے ۔
اس حلقے سے اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس نے ایک لاکھ ۴۲ہزار۱۹۵ ووٹ حاصل کئے ۔
بارہمولہ حلقے سے آزاد امید وار‘ عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید نے اپنے قریبی مدمقابل اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ ۴ہزار۴۲ ووٹوں سے شکست دی ۔ رشید نے مجموعی طور پر ۴لاکھ ۷۲ ہزار۴۸۱ووٹ حاصل کئے ۔ عمرعبداللہ کو۲لاکھ ۶۸ ہزار۳۳۹ ووٹ ملے۔ پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون کو ایک لاکھ ۷۳ہزار۲۳۹ ووٹ ملے ۔
سرینگر کی نشست نیشنل کانفرنس کے حصے میں آئی ۔ اس کے امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی نے اپنے قریبی مد مقابل پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرا کوایک لاکھ ۸۸ہزار۴۱۶ ووٹوں سے شکست دی ۔روح اللہ نے ۳لاکھ ۵۶ ہزار۸۶۶ جبکہ پرا نے ایک لاکھ ۶۸ ہزار۴۵۰ ووٹ حاصل کئے ۔اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر کو ۶۵ ہزار۹۵۴ ووٹ ملے ۔
۲۰۱۹ کے لوک سبھا الیکشن میں نیشنل کانفرنس نے تینوں نشستوں پر جیت حاصل کی تھی ۔ سرینگر سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ ‘ شمالی کشمیر سے محمد اکبر لون جبکہ جنوبی کشمیر سے حسنین مسعودی الیکشن جیت گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر اور محبوبہ کی ہار کے بعد این سی اور پی ڈی پی دفاتر میں ہو کا عالم

Next Post

این ڈی اے نے تاریخ رقم کردی ‘مسلسل تیسری بار سرکار بنانے کی راہ ہموار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی

این ڈی اے نے تاریخ رقم کردی ‘مسلسل تیسری بار سرکار بنانے کی راہ ہموار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.