پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر ‘محبوبہ اور سجاد نے ووٹ شماری ختم ہونے سے قبل ہی ہار تسلیم کی

’ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ‘ یہ ہمیں اپنے راستے پر چلنے سے باز نہیں رکھا سکتا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in اہم ترین
A A
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ‘ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے ووٹ شماری کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی ہار تسلیم کی۔
محبوبہ مفتی جو اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کی امید وار ہیں، نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں لوگوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنے لیڈروں اور کارکنوں کی محنت اور تمام تر مشکلات کے با وجود ان کی حمایت کے لئے ان کی مشکور ہوں‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر نے کہا’’میں ان لوگوں کی بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے حق میں ووٹ ڈالے‘‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے اور یہ ہمیں اپنے راستے پر چلنے سے باز نہیں رکھا سکتا‘‘۔
بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے امید وار پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے ہار تسلیم کرتے ہوئے ’’ایکس‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں انتہائی انکساری کے ساتھ ہار تسلیم کرتا ہوں اور انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
لون نے کہا’’میں سمجھتا تھا کہ ہمیں اقتصادی، معاشرتی اور سیاسی طور پر خود مختار بنایا جانا چاہئے تھا تاکہ ہماری بھی ایک پہچان بن سکے ، ہمیں گذشتہ۳۰برسوں سے بے تحاشا نقصان اٹھانا پڑا اور ہم سے ہمارا وقار تک چھین لیا گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’لوگوں کا منڈیٹ حتمی ہے اور میں لوگوں کے منڈیٹ کو انتہائی انکساری کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں‘‘۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی اننت ناگ،راجوری لوک سبھا سیٹ پر نینشل کانفرنس کے میاں الطاف سے ہار رہی ہے جبکہ سجاد لون بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امید وار انجینئر رشید سے ہار رہے ہیں۔
ادھر بھاری بھر کم لیڈ کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے ووٹ شماری ختم ہونے سے قبل ہی اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے اپنے حریف انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے منگل کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں سمجھتا ہوں کہ ناگزیر کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے میں انجینئر رشید کو شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
عمر نے کہا’’میں نہیں سمجھتا ہوں کہ جیت سے ان کی جیل سے رہائی میں تیزی آئے گی اور نہ ہی شمالی کشمیر کے لوگوں کو وہ نمائندگی نصیب ہوگی جس کے وہ مستحق ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’تاہم ووٹروں نے اپنے فیصلہ سنایا ہے اور جمہوریت میں یہی سب سے اہم ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور پوسٹ میں اپنے ساتھیوں میاں الطاف احمد اور آغا روح اللہ کو بھی مبارکباد پیش کی جو اپنی اپنی سیٹوں پر ووٹوں کی بھاری بھرکم تعداد سے لیڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ میں کہا’’میں اپنے ساتھیوں آغا روح اللہ اور میاں الطاف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’مجھے افسوس ہے کہ میں لوک سبھا میں ان کے ساتھ شامل نہیں رہوں گا لیکن مجھے یقین محکم ہے کہ وہ دونوں جموں وکشمیر کے لوگوں کی بہترین نمائندگی کریں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں انجینئر رشید کو اب رہا کیا جانا چاہئے ‘

Next Post

بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.