سرینگر/۴جون
لوک سبھا انتخابات میں 543 سیٹوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ تمام 543 سیٹوں کے رجحانات آگئے ہیں اور بہت حد تک تصویر واضح ہونے لگی ہے۔
الیکشن کمیشن کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کو دو سیٹوں پر جیت حاصل ہو چکی ہے اور اس کے امیدوار 236 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کر لی ہے اور 98 سیٹوں پر ان کے امیدوار آگے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بی جی پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے کو 292 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس کی قیادت والے اتحاد انڈیا 234 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔
بی جے پی کو دہلی کی تمام ساتوں سیٹ اور مدھیہ پردیش کی تمام 29 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔
گجرات میں بھی اسے تمام 26 سیٹوں پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل گجرات کی دو سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار آگے تھے۔
سب سے زیادہ پارلیمانی سیٹ والی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کو خاصا نقصان نظر آ رہا ہے جہاں سماجوادی پارٹی نے 80 سیٹوں میں سے 37 سیٹوں پر سبقت حاصل کر رکھی ہے۔
بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس آٹھ سیٹوں پر آگے ہے۔