نہیں صاحب ہم ایسا اس لئے نہیں کہہ رہے ہیں کہ ایگزٹ پول ایسا کہہ رہا ہے… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے… ہم ایسااس لئے کہہ رہے ہیں کہ ہم پہلے سے… پہلا ووٹ پڑنے سے بھی پہلے ہم یہ کہتے آئے ہیں کہ… کہ سرکار! سرکار تو اس بار بھی مودی سرکار ہی ہو گی اور… اوراس میں دورائے نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہاں ایک بات البتہ ضرور ہے اور … اور وہ یہ ہے کہ ایگزٹ پول میں بی جے پی کو ہول سیل میں جو نشستیں مل رہی ہیں یا دی جا رہی ہیں… حقیقت میں ایسا نہ ہو… اور اسے اس سے کم پر اکتفا کرنا پڑے… بالکل اسی طرح جس طرح ’انڈیا‘ اتحاد کو ہار پر اکتفا کرنا پڑے گا… اس کے باجود کہ… کہ اپنے راہل بابا مودی جی کو اقتدار سے بے دخل ہونے کی نوید سنا رہے ہیں… یا ان کی پارٹی کے صدر ’اندیا‘ بلاک کو ۲۹۵ نشستیں دے رہے ہیں… ایسا ویسا کچھ ہونے والا نہیں ہے… لیکن یہ بھی نہیں ہو نے والا ہے کہ انڈیا اتحاد کو۱۰۰ سے ۱۲۰ نشستیں مل جائیں… ایسا نہیں ہو گاکہ… کہ اگر کچھ ہو گا اور… اور یقینا ہو گا تو وہ یہ ہوگا کہ مودی جی تیسری بار وزیر اعظم بن جائیں گے ۔اب یہ کیسے ہو گا اور کیوں ہو گا ‘ اس بحث میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے … اور اس لئے نہیں ہے کہ جو اس بحث میں پڑ گئے ‘ انہیں بھی اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا … سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ ان کے سر میں درد ہوا اور… اور ان کی نیندیں بھی حرام ہو گئیں … اس لئے صاحب ہمارا ٓپ کو بھی مشورہ ہے کہ … کہ آپ اتنا مت سوچ لیجئے کہ… کہ یہ کیسے ہوا… بے روز گاری اور مہنگائی کے باوجود ہوا… انڈیا بلاک کی سخت ٹکر کے باوجود بھی ہوا … اپوزیشن کے ’آئین کو خطرہے ‘ کے’پروپیگنڈا‘ کے باوجود بھی یہ ہوا … اگر اس سب کے باوجود ایسے ہوا تو… تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہوا … اور جو ہوا … اس سے ہی وہ سب کچھ ہوا جوآج ہوا اور ہو گا … اب صاحب سوال یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا… کیا ہوا؟تو … تو صاحب جو ہوا وہ دنیا نے ہوتے ہوئے دیکھا … آپ نے بھی دیکھا … اسے ہوتے ہو ئے دیکھا …اگر پھر بھی آپ کو سمجھ نہیں آرہا ہے تو… تو منگل سوترا کی قسم آپ سچ میں نا سمجھ ہیں۔ ہے نا