ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پلوامہ تصادم :انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر اور اس کا ساتھی مارا گیا :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-03
in ٹاپ سٹوری
A A
ترال جھڑپ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

سرینگر/۳جون
جنوبی ضلع پلوامہ کے نیہامہ گاو¿ں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس رہائشی مکان کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس میں ملی ٹینٹ محصور تھے ۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نیہامہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد فوج‘پولیس اور سی آر پی ایف نے درمیانی شب گاوں کومحاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار ایک مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان میں محصور لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد ڈار اور اس کے ساتھی کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی اور اس حوالے سے ملی ٹینٹوں کے لواحقین کو بھی جائے تصادم پر طلب کیا گیا تاہم انہوں نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بعد ازاں اس رہائشی مکان کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس میں دو ملی ٹینٹ محصور تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ریاض احمد اور اس کا ساتھی مارا گیا ۔ ریاض احمد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ سال۲۰۱۵سے جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا اور وہ سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلو ب تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدہ کمانڈر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے میں پیش پیش تھا اور اس کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے ۔
دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا”پلوامہ کے نیہامہ گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔ “

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہیں :الیکشن کمیشن آف انڈیا

Next Post

نتائج……!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نتائج……!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.