جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کیا دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت واقعی ۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ درج کیا گیا

منگیش پور موسمیاتی اسٹیشن میں درجہ حرارت سینسر کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ سینسر صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in اہم ترین
A A
کیا دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت واقعی ۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ درج کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
دارالحکومت دہلی میں درجہ حرارت۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تاہم آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ایم مہاپاترا کے مطابق ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) دہلی کے منگیش پور آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں درجہ حرارت سینسر کی جانچ کر رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ سینسر صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا کے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی لہر میں منگل کو دہلی کے دو علاقوں نریلا اور منگیش پور میں اب تک کا شدید ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مئی ۲۰۲۲ میں دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت ۲ء۴۹ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ملک میں عام طور پر موسم گرما میں درجہ حرارت شدت اختیار کر جاتا ہے تاہم کئی سالوں پر محیط سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی لہر طویل اور اس کا دورانیہ زیادہ ہو گیا ہے جبکہ اس میں شدت بھی آئی ہے۔
دہلی کے حکام نے پانی کی کمی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ چند علاقوں میں سپلائی مزید کم کر دی ہے۔
وزیر پانی آتشی مرلینا نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’اجتماعی ذمہ داری‘ ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ’پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جیسے کہ بہت سے علاقوں میں پانی کی سپلائی دن میں دو مرتبہ سے کم کر کہ ایک مرتبہ کی گئی ہے۔
گرمی کی لہر کی صورتحال کے درمیان دہلی میں بجلی کی مانگ بھی بڑھ کر۸۳۰۲ میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آج بجلی کی مانگ۸۳۰۲ میگاواٹ تھی جو دہلی کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ دہلی میں۲۲ مئی۲۰۲۴ کو بجلی کی مانگ ۸۰۰۰ میگاواٹ تھی۔ دہلی میں بجلی کی مانگ مسلسل ۱۲ دنوں سے ۷۰۰۰ میگاواٹ سے زیادہ رہی ہے۔
اس سے پہلے ۲۹ جون۲۰۲۲ کو دہلی میں بجلی کی مانگ ۷۶۹۵میگاواٹ تھی۔ پچھلے سال دہلی کی سب سے زیادہ بجلی کی مانگ۷۴۳۸میگاواٹ تھی۔
آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ایم مہاپاترا کے مطابق ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) دہلی کے منگیش پور آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں درجہ حرارت سینسر کی جانچ کر رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ سینسر صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر مہاپاترا نے کہا کہ دہلی میں ۲۰مانیٹرنگ اسٹیشن ہیں اور ان میں سے۱۴ میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے اور دہلی بھر میں اوسط درجہ حرارت۴۵۔۵۰ ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔
مہاپاترا نے کہا کہ منگیش پور اسٹیشن ایک ’آؤٹ لیئر‘ ہے، اور ریکارڈنگ کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ دہلی کی کچھ رصد گاہوں نے درجہ حرارت قدرے زیادہ دکھایا تھا، لیکن منگیش پور ریکارڈنگ کی مکمل جانچ کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ بی جے پی پاکستانی ایٹم بم سے نہیں ڈرتی ہے‘۔۔۔وزیر اعظم مودی نے نہ صرف کشمیر میں ترنگا لہرایا بلکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا :شاہ

Next Post

پولیس اہلکاروں پر حملہ: 3 لیفٹیننٹ کرنل سمیت 16 فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

پولیس اہلکاروں پر حملہ: 3 لیفٹیننٹ کرنل سمیت 16 فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.