جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ بی جے پی پاکستانی ایٹم بم سے نہیں ڈرتی ہے‘۔۔۔وزیر اعظم مودی نے نہ صرف کشمیر میں ترنگا لہرایا بلکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا :شاہ

جنگ چھڑ جاتی ہے تویو پی میں تیار کردہ توپوں کے گولے پاکستان کو گرانے میں کارآمد ثابت ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in اہم ترین
A A
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

بالیا/۲۹مئی
وزیر داخلہ ‘امیت شاہ نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پاکستان کے ایٹم بم سے خوفزدہ نہیں ہے ۔
اتر پردیش کے بالیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں شاہ نے کہا ’’کانگریس پارٹی ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے، وہ کہتی ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے بارے میں بات نہ کریں‘‘۔
شاہ نے کہا’’میں آپ کو بتانے آیا ہوں، راہل بابا، ہم بی جے پی سے ہیں، ہم ایٹم بم سے نہیں ڈرتے، پی او کے ہندوستان کا ہے، ہندوستان کا ہے اور ہم اسے لیں گے‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کشمیر میں نہ صرف ترنگا لہرایا بلکہ انہوں نے اس ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے بھی کام کیا۔
شاہ نے مزید کہا کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو اتر پردیش میں تیار کردہ توپوں کے گولے پاکستان کو گرانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔
سماج وادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا’’ایس پی کے دور حکومت میں بجلی کا مسئلہ تھا۔ رمضان کے دوران بجلی پوری طرح سے موجود ہوتی تھی، لیکن جنم اشٹمی کے دوران نہیں۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سی ایم یوگی ریاست میں بجلی لے کر آئے‘‘۔
وزیر داخلہ نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’پچھڑا‘ مخالف پارٹی کانگریس نے بغیر کسی آئینی اہتمام کے مسلمانوں کو پسماندہ طبقات کا ریزرویشن دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک اور حیدرآباد میں مسلمانوں کو ۴؍ اور۵ فیصد ریزرویشن دیا۔ انہوں نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا، جو قانون کے خلاف ہے۔
بی جے پی کے وعدے کو دہراتے ہوئے امیت شاہ نے کہا’’جب تک بی جے پی کے پاس ایک بھی رکن پارلیمنٹ ہے، ہم پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کو چھونے نہیں دیں گے۔‘‘
وفاقی وزیر داخلہ نے ۱۹۹۰ میں کارسیوکوں پر فائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن رام مندر کی تعمیر کرنے والے اور رام بھکتوں پر گولی چلانے والوں کے درمیان ہے۔
شاہ نے کہا’’ووٹوں کی گنتی ۴ جون کو ہوگی۔ دوپہر میں دونوں شہزادے (راہل گاندھی اور اکھلیش یادو) پریس کانفرنس کریں گے اور کہیں گے کہ ہم الیکشن ہار گئے کیونکہ ای وی ایم خراب تھی‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی نے پانچ مرحلے میں ۳۱۰ سیٹوں کو عبور کیا ہے۔’’ راہول بابا آپ کو ۴۰ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی اور دوسرے شہزادے (اکھلیش یادو) کو صرف چار سیٹیں ملیں گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خوشگوار ہے ‘ابھی گرمائی تعطیلات نہیں ہوں گی :حسین

Next Post

کیا دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت واقعی ۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ درج کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کیا دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت واقعی ۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ درج کیا گیا

کیا دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت واقعی ۳ء۵۲ ڈگری سینتی گریڈ درج کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.