بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردوں اور پتھراؤ کرنے والوں کے راشتہ دار کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی

دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد جنازے نکالے جاتے تھے‘ہم نے اس رجحان کو روک دیا :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in اہم ترین
A A
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں کسی بھی دہشت گرد کے اہل خانہ یا پتھربازوں کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی حکومت نے نہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ دہشت گردی کے ماحول کو بھی ختم کردیا ہے‘ جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا’’کشمیر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو کوئی سرکاری نوکری نہیں ملے گی‘‘۔
اسی طرح شاہ نے کہا کہ اگر کوئی پتھربازی میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو بھی سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ انسانی حقوق کے کارکن اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئے لیکن آخر میں حکومت جیت گئی۔
حالانکہ، وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی فیملی کا کوئی شخص آگے آتا ہے اور حکام کو مطلع کرتا ہے کہ اس کا قریبی رشتہ دار کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو گیا ہے تو حکومت اس سے استثنیٰ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کو راحت دی جائے گی۔
شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے کشمیر میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد جنازے نکالے جاتے تھے۔’’ہم نے اس رجحان کو روک دیا ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دہشت گرد کو تمام مذہبی رسومات کے ساتھ دفن کیا جائے لیکن ایک الگ تھلگ جگہ پر‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب کسی دہشت گرد کو سیکورٹی فورسز گھیر لیتی ہیں تو اسے سب سے پہلے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا’’ہم اس کی ماں یا بیوی جیسے اہل خانہ کو فون کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کریں۔ اگر وہ (دہشت گرد) نہیں سنتا ہے تو وہ مر جاتا ہے‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ حکومت نے نہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ دہشت گردی کے ماحول کو بھی ختم کردیا ہے۔
شاہ نے کہا’’این آئی اے (این آئی اے) کے ذریعے ہم نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اسے ختم کیا ہے۔ ہم نے دہشت گردوں کی مالی اعانت پر بہت سخت موقف اختیار کیا ہے‘‘۔
مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق۲۰۱۸ میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے۲۲۸ واقعات ہوئے تھے اور۲۰۲۳ میں یہ تعداد کم ہو کر تقریباً۵۰ رہ گئی۔
سال ۲۰۱۸ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ۱۸۹؍ انکاؤنٹر ہوئے تھے جو ۲۰۲۳ میں کم ہو کر تقریباً۴۰ رہ گئے۔
۲۰۱۸میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ۵۵شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ۲۰۲۳ میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا ًپانچ رہ گئی۔
سال ۲۰۱۸ میں جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ تشدد میں کل ۹۱ سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ۲۰۲۳ میں یہ تعداد گھٹ کر تقریباً۱۵ رہ گئی تھی۔
ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے معاملے میں شاہ نے کہا کہ حکومت نے اس کے ذریعہ دہشت گردی کے نظریے کی اشاعت اور پھیلاؤ پر پابندی عائد کردی ہے۔
کیرالہ میں قائم مسلم بنیاد پرست گروپ پی ایف آئی پر ستمبر ۲۰۲۲ میں مرکز نے دہشت گردانہ سرگرمیوں سے مبینہ روابط کے الزام میں غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) قانون (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت پابندی عائد کردی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خالصتان نواز علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے معاملے میں ہم نے انہیں این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔
انتہا پسند سکھ علیحدگی پسند گروپ ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ سنگھ کو اپریل ۲۰۲۳میں سخت این ایس اے کے تحت پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں آسام منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ ڈبروگڑھ جیل میں بند ہے۔انہوں نے حال ہی میں پنجاب کی کھڈور صاحب سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے جیل سے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش بر آمد

Next Post

’راہل اور اروند کجریوال کیلئے پاکستانی حمایت تحقیقات کا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
میں کشمیریوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں :مودی

’راہل اور اروند کجریوال کیلئے پاکستانی حمایت تحقیقات کا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.