ہفتہ, جون 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرحد پار گولہ باری کے خوف کے بغیر سرحدی دیہات پرامن ووٹنگ سے لوگ خوش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-25
in تازہ تریں
A A
سرحد پار گولہ باری کے خوف کے بغیر سرحدی دیہات پرامن ووٹنگ سے لوگ خوش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نوشہرہ/ 25 مئی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے محض چند میٹر کے فاصلے پر جموںکشمیر کے ضلع راجوری کے اس سیکٹر کے آخری بھارتی گاو¿ں سحر اور مکری میں لوک سبھا انتخابات کےلئے قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشنوں پر جوش و خروش سے بھرپور رائے دہندگان نے سرحد پار سے گولہ باری کے خوف کے بغیر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

متعلقہ

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

راجوری کے ساتھ ساتھ پیر پنجال کے جنوب میں پونچھ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے جہاں چھٹے مرحلے میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت 20 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے پولنگ جاری ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے پانچ حلقوں میں سے آخری ہے کیونکہ اس سے پہلے چار نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی۔

محبوبہ کو نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اور بااثر گجر لیڈر میاں الطاف اور اپنی پارٹی کے ظفر اقبال خان منہاس سے بڑا چیلنج درپیش ہے جنہیں بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے رہنما محمد سلیم پرے اور 10 آزاد امیدوار بھی اس حلقے سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

” اس بار سرحد پار گولہ باری کے خوف کے بغیر پرامن ماحول میں ووٹنگ ہو رہی ہے“۔ سرحدی باڑ کے قریب واقع ماکری گاو¿ں کے رہائشی وید پرکاش نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ہم نے پاکستان کی طرف سے گولہ باری کی وجہ سے بدترین وقت دیکھا ہے اور ہماری واحد دعا سرحدوں پر پرامن ماحول کا جاری رہناہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 25 فروری، 2021 کو ایک نئی جنگ بندی نافذ ہوئی، جس سے سرحدی رہائشیوں کو بہت ضروری راحت ملی۔

حکام نے راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ 19 سرحدی پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں اور سرحد پار گولہ باری سے نمٹنے کے لئے ایک ہنگامی منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔

پرکاش نے کہا ” ہم اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقی دیکھ رہے ہیں جو سرحد پار گولہ باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان کی طرف سے گولہ باری کی صورت میں ہماری حفاظت کے لئے ہمیں زیر زمین بنکر بھی فراہم کیے ہیں“۔

نوشہرہ اسمبلی حلقہ میں دوپہر ایک بجے تک 47.31 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پرکاش نے کہا کہ پاکستانی گولہ باری کا خوف بہت پہلے ختم ہو گیا تھا اور”آج ہم ایک ایسی حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں جو سڑک رابطے اور ہمارے اسکول جانے والے بچوں کےلئے بہتر سہولیات جیسے ہمارے زیر التوا مسائل کو حل کرے گی“۔انہوں نے کہا”ہم ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ہم پاکستانی گولہ باری کے خوف کے بغیر پرامن طریقے سے اپنی زندگی گزاریں اور سرحدی رہائشیوں کی ترقی کے لئے ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھیں“۔

بوتھ لیول آفیسر کا کام سونپے گئے ایک سرکاری ٹیچر گورکھ ناتھ نے کہا کہ آج صبح سے اعتدال سے تیز پولنگ ریکارڈ کی گئی اور اس کا سہرا پرامن ماحول کو جاتا ہے۔”یہ انوکھے پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جس میں زیر زمین بنکروں کی سہولت بھی موجود ہے۔ لوگوں نے اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے قطاروں میں لگنا شروع کر دیا ہے“۔

ایک سابق سر پنچ‘سنیل چودھری نے کہا کہ گاو¿ں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرے۔انہوںنے کہا کہ سرحدی گاو¿وں کے اپنے الگ الگ چیلنج ہیں اور انہیں حکومت کی مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے مسائل کا موازنہ ملک کے دیگر حصوں کے لوگوں سے نہیں کر سکتے۔” ہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنے جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں جو ہمارے علاقوں کی خوبصورتی ہے“۔

ایک طالبہ اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والی نیشا نے اپنے جمہوری حق کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ”میں نے اپنے ملک کی مجموعی ترقی اور مضبوط حکومت کےلئے ووٹ دیا“۔

نیشا نے کہا”اس سے پہلے، سرحد پار سے بار بار ہونے والی گولہ باری نے ہماری زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔ ہم اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے سے قاصر تھے لیکن اب جنگ بندی کے بعد ہم کسی بھی دوسرے طالب علم کی طرح تعلیم حاصل کر رہے ہیں“۔

دیوان چند نے کہا کہ دسویں کلاس پاس کرنے کے بعد طلباءکو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے جنگل کے ٹریک سے گزرنا پڑا۔انہوں نے کہا”ہم ایک ہائر سیکنڈری اسکول اور مناسب سڑک رابطہ چاہتے ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔“ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر میں سڑک حادثے میں پنجاب کے 4 رہائشی ہلاک، 3 شدید زخمی

Next Post

اوراب اُس پار کا کشمیر بھی خاص

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
تازہ تریں

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

2025-06-20
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
تازہ تریں

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2025-06-20
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی:چھ ماہ گذر گئے ، طلبا مایوس ہیں:پرہ

2025-06-20
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج
تازہ تریں

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-06-19
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
تازہ تریں

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

2025-06-19
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

2025-06-18
کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او
تازہ تریں

کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

2025-06-18
’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘
اہم ترین

’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘

2025-06-17
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اوراب اُس پار کا کشمیر بھی خاص

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.