اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اوراب اُس پار کا کشمیر بھی خاص

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہمیں یقین ہے کہ اب اُس پار والے کشمیری بھی خود پر فخر کررہے ہوں گے… انہیں بھی اب لگ رہا ہو گا کہ وہ بھی کسی کام کے ہیں کہ… کہ گزشتہ ۷۵ برسوں میں اُس پار والا کشمیر کسی کام کا تھا اور نہ یہ کسی کے کام آیا … لیکن اب … اب اسے ایک کام کی چیز بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم انہیں … اُس پار کے کشمیریوں کو ان باتوں کو سن کر خود پر فخر ہو رہا ہوگا… انہیں لگ رہا ہو گا کہ اب ان کے وجود کے بھی کوئی معنی ہیں اور… اور سو فیصد ہیں… وہ کیا ہے کہ … کہ ہم کشمیری توخود کو خاص سمجھ رہے تھے… خصوصی پوزیشن ختم ہونے کے بعد تو کچھ زیادہ ہی خاص اور خصوصی سمجھ رہے تھے … اور اس لئے سمجھ رہے تھے کہ… کہ اتنے بڑے ملک میں جہاں ایک سو ۴۰ کروڑ لوگ رہ رہے ہیں… جہاں اتنی اتنی بڑی ریاستیں ہیں… ایک ایک ریاست میں ۸۰/۸۰ لوک سبھا حلقے ہیں… وہاں حکمران جماعت کی قیادت اگر کسی کی بات کررہی ہے تو… تو ہماری کررہی ہے… کشمیر کی کررہی ہے … کشمیریوں کی کررہی ہے… کشمیر کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے‘ کشمیریوں کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے… یہ بات تو کسی کو بھی خاص ہونے کا احساس دلا سکتی ہے… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں بھی احساس ہو رہا ہے کہ… کہ ہم کتنے خاص ہیں… کہ …کہ ہم جیسا کوئی اور خاص نہیں ہو سکتا ہے…خاص ہونے کے اس احساس سے خود پر فخر ہونا ایک قدرتی بات ہے اور… اور ہمیں یقینا خود پر فخر ہو رہا ہے… اور اس لئے بھی ہو رہا ہے کہ ہمارے ساتھ ساتھ اب اُس پار والے کشمیر کی بھی بات ہو رہی ہے… اب اس کے نام پر بھی ووٹ مانگے جا رہے ہیں… اسے حاصل کرنے کی بات ہو رہی ہے اور… اور بار بار ہو رہی ہے… الیکشن میں ہو رہی ہے… اور جس تواتر کے ساتھ ہو رہی ہے… جس تواتر کے ساتھ امیت بھائی شاہ‘ راج ناتھ سنگھ ‘ نڈا صاحب اور بی جے پی کے باقی حضرات اُس پار والے کشمیر کی بات کررہے ہیں… یقینا اُس پار والے کشمیریوں میں بھی خاص ہونے کا احساس پیدا ہونے لگا ہو گا… بالکل اسی طرح جس طرح ہم میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے… خاص ہونے کا احساس… ۵؍اگست۲۰۱۹ کو ہماری خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے بعد سے کچھ زیادہ ہی ہو رہا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرحد پار گولہ باری کے خوف کے بغیر سرحدی دیہات پرامن ووٹنگ سے لوگ خوش

Next Post

ہم خیال جماعتوں کا اتحاد اب ناگزیر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ہم خیال جماعتوں کا اتحاد اب ناگزیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.