بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ کا ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار 

’ہمیںاسے زیر التوا رکھنے دیں‘ ہم مناسب وقت پر اس کی تحقیقات کریں گے ‘الیکشن کمیشن کے  پر اعتماد کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-25
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سخت اعتراض کے بعد لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ کے۴۸گھنٹے بعد ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کے ڈیٹا سے متعلق ویب سائٹ فارم ۱۷ سی کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے مطالبے والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا ۔
جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے غیرسرکاری تنظیم ( این جی او ) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور اسے پہلی نظر میں شک اور اندیشے پر مبنی قرار دیا۔
بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور اے ایم سنگھوی سے کہا ’’ہم میرٹ پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں… لیکن اس وقت آپ کے پاس کوئی اچھا کیس نہیں ہے ‘‘۔
بنچ نے مزید کہا’’ہمیں اسے زیر التوا رکھنے دیں۔ ہم مناسب وقت پر اس کی تحقیقات کریں گے ۔ متعلقہ حکام (الیکشن کمیشن کے ) پر اعتماد کریں‘‘۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ یہ درخواست انتخابی عمل کے دوران دائر کی گئی کارروائی کے غلط استعمال کا ایک کلاسک کیس ہے ۔
سپریم کورٹ کے روبرو انہوں نے کہا کہ درخواست شکوک و شبہات اور انتخابی عمل کی سالمیت پر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے ۔ یہ بھی دلیل دی گئی کہ اس نے (درخواست گزار) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز منسلک کر دی ہے لیکن ۲۶؍اپریل کا فیصلہ منسلک نہیں کیا ہے ۔ اس دن عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی گنتی کی تصدیق سے متعلق ان کی درخواست پر غور کیا تھا۔ انہوں نے درخواست گزاروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی استدعا کی۔
اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کے روبرو کہا کہ مفاد عامہ کی درخواستوں میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔تاہم بنچ نے کہا کہ ان دنوں پی آئی ایل ’پبلسٹی‘درخواستیں بن گئی ہیں۔
بنچ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ انہوں نے۱۶مارچ (جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا) سے پہلے اس معاملے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء کا کہنا تھا کہ معلومات صرف اس وقت دستیاب ہوئیں جب انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں انکشافات کیے گئے ۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے۱۷مئی کو الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ہر مرحلے کے۴۸گھنٹے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کے اعدادو شمار کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے ۔
الیکشن کمیشن نے۲۲مئی کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر فارم ۱۷ سی (ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کا اکاؤنٹ) اپ لوڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ فارم کے ساتھ شرارت ہوسکتی ہے ۔ فارم کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے ۔ اس طرح، یہ ’بہت زیادہ تکلیف اور عدم اعتماد‘کا سبب بن سکتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں گرمی کی لہر جاری، لوگوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تاکید

Next Post

’جب بھارت اپنی طاقت قائم کرے گا تو دہشت گرد حملے خود رکیں گے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی

’جب بھارت اپنی طاقت قائم کرے گا تو دہشت گرد حملے خود رکیں گے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.