منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس پارٹی جموں کشمیر کو کچھ بہتر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے:میر

’خوشیوں کی واپسی کیلئے اسمبلی الیکشن میں بھی ایک مضبوط اتحاد بنانے کی ضرورت ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس جموںکشمیر کو خصوصی درجہ دے سکتی ہے تو دوبارہ بر سر اقتدار آنے کے بعد بھی کچھ بہتر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
میر نے کہا کہ کانگریس نے جموںکشمیر کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کیلئے پہلے ہی ایک قرار داد پاس کیا ہے ۔
کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
میرنے کہا’’پانچ اگست۲۰۱۹کو جو فیصلے لئے گئے اس کے بعد۶؍اگست۲۰۱۹کو کانگریس نے قرار داد پاس کیا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ جد و جہد میں شانہ بشانہ رہیں گے‘‘۔
کانگریسی لیڈر کا کہنا تھا’’سب جانتے ہیں جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ جواہر لعل نہرو نے دیا تھا، کانگریس جب دفعہ۳۷۰دے سکتی ہے تو واپس اقتدار میں آنے کے بعد کچھ بہتر دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ‘‘۔
میر نے کہا کہ ہمیں اسمبلی الیکشن میں بھی ایک مضبوط اتحاد بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی خوشیوں کو واپس لوٹایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں نے جو یہاں الیکشن ہوں گے وہ بھی بہت ہی چلینجنگ انتخابات ہوں گے ۔
کانگریسی لیڈر کا کہنا تھا’’دس برسوں سے ملک میں بی جے پی نے جو حالات بنائے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے پارٹیوں کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا پڑا۔‘‘
میر کاکہنا تھا’’انڈیا اتحاد کا پہلا ہدف جبر کو ختم کرنا اور جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کی واپسی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا اور مزید کہا ’’اس کے لیے ہمیں انتخابات (اسمبلی) کو طاقت کے ساتھ لڑنا ہوگا تاکہ عوام کی خدمت کے لیے اگلے پانچ سالوں کے لیے جموں و کشمیر میں ایک جامع اور مضبوط حکومت کو قائم کیا جاسکے‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ انڈیا الائنس کی اتحادی جماعتیں ظلم کے خاتمے، نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کو انصاف فراہم کرنے کیلئے مودی حکومت کو شکست دینے کے لیے پورے ملک میں ایک دوسرے کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار یا پانچ ماہ جب اسمبلی انتخابات ہوں گے تو اسی جذبے کے ساتھ ان کو بھی ایک ساتھ لڑا جائیگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکر ناگ میں۲۰سالہ نوجوان کو دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا

Next Post

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں۲ء۶۲فیصد ووٹنگ ہوئی:الیکشن کمیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں۲ء۶۲فیصد ووٹنگ ہوئی:الیکشن کمیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.