سرینگر//
اس یوم آزادی کے موقع پر شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے وزارت ثقافت اور سیاحت نے ’ہر گھر جھنڈا‘ مہم شروع کرے گی جس کے تحت لوگوں کو ۱۵؍اگست کو اپنے گھروں پر بھارتی جھنڈا لہرانے کی تلقین کی جائے گی۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق یہ پہل آزادی کا امرت مہوتسو جشن اور بھارت کی آزادی کے ۷۵ سال کی یادگار کا حصہ ہوگا۔
اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری منوج دیویدی نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ عالمی یوم یوگا اور’ ہر گھر جھنڈا‘ پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیں۔