ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اٹھارہ ہزار کروڑ روپے منظور :گرجر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-24
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اٹھارہ ہزار کروڑ روپے منظور :گرجر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سانبہ//
مرکزی وزیر مملکت برائے بجلی ‘کرشن پال گرجر نے پیر کے روز بتایا کہ مودی حکومت جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے کافی سنجیدہ ہے ۔
گرجر نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر اٹھارہ ہزار کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار وزیر مملکت نے سانبہ میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کے حوالے سے موجودہ مرکزی حکومت کافی سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بجلی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اٹھارہ ہزار کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔اُن کے مطابق یوٹی میں بجلی سسٹم کو درست کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔
گرجر نے بتایا کہ آئے روز مرکزی وزراء جموں وکشمیر کے دورے پر آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت یوٹی کی تعمیر وترقی اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کافی سنجیدہ ہے ۔
اس سے قبل مقامی لوگوں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کے دوران جائز مسائل اُبھارے ۔
گرجرنے جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے مرکزی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے دائدہ کو یقینی بناتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی باقاعدہ تشخیص اور جائیزہ لینے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر یو ٹی کیلئے مرکزی حکومت کے نمائندوں کے ہائی پروفائل ٹور پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
مرکزی وزیر مملکت نے متعدد انقلابی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ’’ مرکز اور یو ٹی حکومت کے درمیان مضبوط تعاون تمام ترقیاتی محاذوں پر ٹھوس نتائج دے رہا ہے ‘‘ ۔
اس سے قبل وزیر مملکت نے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کے ساتھ بگوٹہ گاؤں کا دورہ کیا اور حب الوطنی کے نعروں کے درمیان ایم وی سی برگیڈئیر راجندر سنگھ جموال کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
گرجر نے پرایمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت راہیا پر نبارڈ کے تحت۰ء۲ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے برگیڈئیر راجندر سنگھ میموریل پارک کے قریب مقامی تالاب پر کئے جانے والے بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔
مرکزی وزیر مملکت نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، کونسلرز اربن لوکل باڈیز اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل اور خدشات کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔
گرجر نے بتایا کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کیلئے ۱۲ہزار کروڑ روپے فی ڈویژن ۶ ہزار کروڑ روپے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے مناسب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ چوری کوروکنے اور مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی ) نقصانات کو کم کرنے کیلئے منظوری دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں ہلاک

Next Post

’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.