بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اگر حکومت چاہے تو نوجوان کو ہنر کی تربیت دینے کے لیے تیار ہوں: کپل دیو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-22
in کھیل
A A
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

ایٹاوہ// ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جنہوں نے سال 1983 میں ورلڈ کپ جیت کر ہندوستانی کرکٹ کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، نے کہا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو وہ ملک میں نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دینے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ایک فنانس کمپنی میں پروموشن کے لیے ایٹاوہ آنے والے کپل نے کہاکہ ’’ملک میں اچھے کرکٹ کھلاڑی تب ہی ملیں گے جب انہیں صحیح سمت میں تربیت دی جائے گی۔ اگر حکومت میری خدمات لیتی ہے تو میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنے اور انہیں تربیت دینے کے لیے تیار ہوں۔‘‘
انہوں نے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ان کی بہتری کے لیے کئی ٹپس دیے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے زندگی کے سفر کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے خوب ہنسایا۔ نوجوانوں کو متاثر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’آپ کے سامنے کھڑا یہ کپل دیو ایک دن یا ایک رات میں چیز نہیں بن گیا بلکہ محنت اور خود اعتمادی سے بنا ہے۔ سپر اسٹار امیتابھ بچن ہوں یا اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ہر ایک نے اپنی زندگی میں سخت محنت کی ہے۔ راتوں رات کوئی مشہور نہیں ہوا۔
کرکٹ لیجنڈ نے کہاکہ “آج کے نوجوان صرف جلد سے جلد کروڑ پتی یا ارب پتی بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔ وہ ان سبھی سے کہنا چاہتے ہیں خواب دیکھیں لیکن اسے پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کریں۔‘‘
جب نوجوان نے کپل سے پوچھا کہ ورلڈ کپ جیت کر وہ کتنے خوش ہیں، تو انہوں نے کہاکہ’’میں بھی آپ کی طرح خوش تھا جب آپ نے اپنے امتحان کے نتائج اچھے نمبروں سے پاس کیے تھے۔‘‘
اپنے کریئر میں رول ماڈلز سے متعلق سوال پر کپل نے کہا کہ بہت سے ہیں، میں ایک کا نام نہیں بتا سکتا جب میں چھوٹا تھا تو میرا رول ماڈل میرا اسکول مانیٹر تھا کیونکہ وہ ہر وہ کام کرتا تھا جو میں نہیں کر سکتا تھا۔‘‘
کپل دیو نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے ان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت مدد کی ہے۔ کرکٹ کے نئے دیوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل بھی کھیلیں اور ان میں بھی دلچسپی لیں کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف ایک کھیل میں اچھے ہوں یا آپ کو اسی میں کامیابی ملے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

Next Post

راہل گاندھی کو 2018 کے تبصرے پر رانچی کی عدالت سے دوبارہ سمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

راہل گاندھی کو 2018 کے تبصرے پر رانچی کی عدالت سے دوبارہ سمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.