ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا

محبوس امیدوار کے دونوں بیٹے اپنے والد کیلئے ہمدردی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کیلئے کوشاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-19
in اہم ترین
A A
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

بارہمولہ//
جموںکشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کی پولنگ قریب آنے کے بیچ ضلع بارہمولہ کے ایک گائوں میں خواتین کا ایک گروپ کشمیر کا روایتی لوک گیت ’ون ون‘گاتے ہوئے اور مٹھائیوں کی بارش کرتے ہوئے محبوس رکن قانون ساز انجینئر رشید کے فرزند ابرار رشید کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔
۲۳سالہ ابرار رشید اور ان کے برادر اصغر اسرار رشید جو کل تک گمنامی کی زندگی گذار رہے تھے آج گھریلو نام بن گئے ہیں اور بارہمولہ کے دیہات سے جب ان کی انتخابی مہم کا کارروان گذر جاتا ہے تو فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی ہے اور جہاں یہ کارروان رکتا ہے تو وہاں ابرار کو سننے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوجاتا ہے ۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ انجینئر رشید کے حق میں ہمدردی کی بنیاد پر بلند ہونے والی اس لہر نے جموں کشمیر کی روایتی جماعتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
عوامی اتحاد پارٹی کے صدر عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے تہاڑ جیل سے ہی میدان میں ہیں۔
لنگیٹ اسمبلی حلقے سے لگاتار دو بار رکن اسمبلی رہنے والے انجینئر رشید ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ۲۰۱۹سے بند ہیں۔بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، پی ڈی پی کے فیاض میر اور محبوس انجینئر رشید کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے ۔
انجینئر رشید کے حق میں عوامی لہر بلند ہونے سے قبل اس سیٹ پر عمر عبداللہ اور سجاد لون کے درمیان ہی مقابلہ دیکھا جاتا تھا لیکن اب یہ جنگ ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوئی ہے ۔
انجینئر رشید کا لوگوں کی ہمدردی پر انحصار ہے جبکہ عمر عبداللہ بی جے پی کے دفعہ۳۷۰اور سجاد لون کو بی جے پی کی بی ٹیم کا کارڈ کھیل رہے ہیں اور سجاد لون اس سیٹ کے لئے عمر عبداللہ کو ’سیاح‘قرار دے رہے ہیں۔
پیپلز کانفرنس لوگوں کو یہ بتا کر بھی ووٹ مانگ رہی ہے کہ عمر عبداللہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس قیادت والی بی جے پی سرکار کا حصہ رہ چکے ہیں۔
دوسری طرف بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے پیپلز کانفرنس کو اپنی پارٹی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر بیگ کی بھی حمایت حاصل ہے ۔بارہمولہ لوک سبھا سیٹ چار اضلاع بارہمولہ، کپوار، بانڈی پورہ اور بڈگام پر مشتمل ہے ۔
حالیہ نئی حد بندی کے دوران بڈگام اور بیروہ اسمبلی نشستوں کو بھی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ میں شامل کیا گیا جس کے ساتھ یہ نشست اب۱۸؍اسمبلی نشستوں پر مشتمل ہے جس کے زائد از۱۷لاکھ رائے دہندگان ہیں۔
تاریخ کے پس منظر میں دیکھا جائے تو بارہمولہ میں باقی حلقوں مقابلے میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ دیکھا گیا ہے ۔
اس نشست پر گذشتہ چار لوک سبھا انتخابات۲۰۰۴‘۲۰۰۹‘۲۰۱۴؍اور۲۰۱۹میں پولنگ شرح بالترتین۵ء۳۵‘۸ء۴۱فیصد‘۱ء۳۹فیصد اور۹ء۳۸فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس سیٹ پر سال۱۹۹۶میں سب سے زیادہ۷ء۴۷فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا ہے ۔
بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر نیشنل کانفرنس کا زیادہ تر غلبہ رہا ہے اور گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے ہی امید وار اکبر لون نے بازی مار لی تھی۔سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ جو اس سیٹ کے امید وار ہیں اس قلعے پر اپنا قبضہ بر قرار رکھنے کا دم بھرتے ہیں۔
ادھر بی جے پی نے کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں کسی بھی سیٹ کے لئے اپنے امید وار کھڑے نہیں کئے ہیں تاہم وہ بعض پارٹیوں کو بالواسطہ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ کے لئے ۲۰مئی کو ہونے والی پولنگ کیلئے۲ہزارایک سو۳پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس سیٹ کیلئے۲۲؍امید واد قسمت آزامائی کر رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین لوگوں میں الیکشن سے متعلق پائی جا رہی گہماگہمی کے پیش نظر اس نشست کے لئے بھی اچھے ووٹر ٹرن آؤٹ کی توقع کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں دو نوجوان توی میں غرقآب، تلاش جاری

Next Post

شمالی کمان سربراہ کادورہ‘ سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ

شمالی کمان سربراہ کادورہ‘ سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.