نئی دہلی//کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹرکھڑگے نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بہتر بنانے میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر سشیل مودی جی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں گہری تعزیت۔ ہمارے نظریات مختلف تھے لیکن جمہوریت میں ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے ۔ انہوں نے جی ایس ٹی کونسل میں اہم تعاون دیا تھا ۔ ایشور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر سشیل مودی کا کل دیر رات یہاں ایمس میں انتقال ہوگیا۔