ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آپ مودی کی بدعنوانی مخالف مہم کو بے نقاب کرے گی: گوپال رائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-15
in قومی خبریں
A A
راجدھانی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی: گوپال رائے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدعنوانی مخالف مہم کو بے نقاب کرنے کے لیے واشنگ مشین کی ایک انوکھی مہم شروع کی ہے ، جس میں بتایا جائے گا کہ کرپشن کے ملزمان کس طرح بے داغ ہو جاتے ہیں۔
آپ کے دہلی ریاستی کوآرڈینیٹر گوپال رائے اور وزیر سوربھ بھاردواج نے منگل کو یہاں سے اس مہم کا آغاز کیا۔ مسٹر بھاردواج نے ایک ڈیمو دکھایا اور بتایا کہ بدعنوانی کے ملزمان کو واشنگ مشین میں ڈال کر کس طرح کلین کیا جاتا ہے ۔ لوگوں کو بی جے پی کی واشنگ مشین کا کالا جادو دکھانے کے لیے اسٹیج کی ایک طرف بڑی واشنگ مشین رکھی گئی اور دوسری طرف بڑا جیل بنایا گیا۔ جو لوگ بی جے پی میں شامل ہونے پر راضی ہوئے انہیں ای ڈی نے واشنگ مشین میں ڈال دیا اور جنہوں نے سماجی خدمت سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔
مسٹر رائے نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم بدعنوانی سے لڑنے اور اسے ختم کرنے کے لیے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی کے اس دعوے کی حقیقت کیا ہے ؟ بی جے پی کی واشنگ مشین کا کیا کالا جادو ہے ؟ آج ہمارے کابینی وزیر سوربھ بھاردواج اور ان کی ٹیم نے اس واشنگ مشین کا کالا جادو دکھایا۔ 23 مئی تک پارٹی دہلی کے اندر نئی دہلی، مشرقی دہلی، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی کی ہر اسمبلی کا دورہ کرکے اس واشنگ مشین کے کالے جادو کی نمائش کرے گی اور عوام کے سامنے بی جے پی کی بدعنوانی مخالف مہم کی اصل حقیقت کو پیش کرے گی۔
مسٹر رائے نے کہا کہ ووٹنگ کے چار مرحلوں کے بعد ملک بھر سے خبریں آرہی ہیں کہ بی جے پی 200 سے 220 سیٹوں پر سمٹ رہی ہے ۔ ایسے میں ہماری کوشش ہے کہ دہلی اور پورے ملک میں بقیہ تین مرحلوں میں انتخابی مہم کو تیز کیا جائے ۔ مرکزی حکومت کی سچائی کو عوام کے سامنے رکھنا چاہیے ، تاکہ لوگ صحیح فیصلے کرسکیں اور عوام اس آمر حکومت کو ہٹا کر ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں۔ اس لیے آج ہم واشنگ مشین کے کالے جادو کے خلاف مہم شروع کر رہے ہیں۔
مسٹر بھاردواج نے کہا کہ آج ملک کو صرف دو ایجنسیاں چلا رہی ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)۔ جب بھی مرکزی حکومت کو ایس ضرورت پڑتی ہے ، وہ کسی بھی لیڈر کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کو لگا دیتی ہے ۔ چند سال پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلی اشوک چوہان پر آدرش سوسائٹی گھوٹالے کا الزام لگا تھا۔ کہا گیا تھا کہ کارگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں کے لیے ایک سوسائٹی بنائی جائے گی۔ اشوک چوہان نے اس سوسائٹی میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا تھا۔ مسٹر چوان کو بی جے پی کی واشنگ مشین میں صاف کرکے راجیہ سبھا بھیج دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپ نے مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی

Next Post

کھڑگے نے سشیل مودی کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

2025-05-17
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

2025-05-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی پر ایف آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

2025-05-17
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

میڈیا کی زباں بندی جمہوریت کے لیے مہلک ہے : کانگریس

2025-05-17
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Next Post
’اسمبلی میں پنڈتوں کیلئے ۲ نشستیں مخصوص رکھی جائیں‘

کھڑگے نے سشیل مودی کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.