نئی دہلی// دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں نے حج پر جانے والے عازمین حج کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کل 16 مئی سے 30 مئی تک دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی۔
انہوں نے آج یہاں آج ہوائی اڈہ پرمدینہ شریف کی آخری پرواز پر جانے والے عازمین حج سے ملاقات کی اور ان کے طریقہ کار کے بارے میں معلوم کیا۔
عازمین نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اور ایئرپورٹ کے انتظامات پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دہلی سے حج فلائٹ گزشتہ 30 اپریل سے شروع ہوئی ہے ۔ یہ مدینہ جانے والی آخری فلائٹ تھی۔ کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی۔اس موقع پر محترمہ کوثر جہاں کے ساتھ چیف ایگزی کیوٹیو افسر اشفاق عارفی بھی موجود تھے ۔