بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مجھ سے لکھ کے لے لو بی جے پی کی۴جون کو وداعی طے ہے: راہل گاندھی

’ہماری حکومت آنے پر ہم جی ایس ٹی کو تبدیل کریں گے ، ایک ٹیکس ہوگا، کم ٹیکس ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-11
in اہم ترین
A A
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار

leader Rahul

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

کانپور//
کانگریس کے سابق صدر‘ راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی شکست یقینی ہے اور اتر پردیش انڈیا گروپ کم از کم۵۰سیٹیں جیتے گا۔
اتحاد کے کانگریس امیدواروں آلوک مشرا اور راجا رام پال کی حمایت میں جی آئی سی گراؤنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا’’۴جون کو نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے ۔ آپ اسے تحریری طور پر لے لیں اور اتحاد کو یوپی میں۵۰سے کم سیٹیں نہیں ملنے والی ہیں‘‘۔
راہل نے کہا کہ مودی حکومت نے سرمایہ داروں کے۱۶لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے ۔ انہیں۵۰۰ ایکڑ زمین فراہم کی، لیکن کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے ۔ بے روزگاروں کو پکوڑے تلنے کا مشورہ دیا۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری اور منی پور سے مہاراشٹر تک کا سفر کرنے کے بعد انہوں نے لوگوں کے مسائل کو سمجھا اور اس کے مطابق منشور تیار کیا۔ اگر مخلوط حکومت بنتی ہے تو کانپور سمیت ملک کے دیگر شہر اپنی صنعتی شکل میں بحال کئے جائیں گے ۔
راہل نے کہا’’کانپور کو کبھی مشرق کا مانچسٹر کہا جاتا تھا، لیکن آج یہاں کی صنعتوں کی حالت خراب ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مودی حکومت نے اڈانی کے لیے غلط جی ایس ٹی نافذ کرکے کانپور جیسے شہروں کے ہاتھ اور گلے کاٹ دیے ہیں۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ سولر پاور، ونڈ پاور سب اڈانی کو دیا گیا اور آپ کو تالی بجانے کو دیا گیا۔ کووڈ وبائی مرض کے دوران بی جے پی ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے پیسے لے رہی تھی اور عوام سے تالیاں بجوا رہی تھی‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ جس دن وزیر اعظم مودی نے عوامی پلیٹ فارم سے اڈانی،امبانی کا نام لیا، اسی دن انہوں نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔
راہل نے کہا’’ہمیں میڈ اِن چائنا کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ہندستان میں کئی شہر ایسے ہیں جو میڈ ان چائنا کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے نریندر مودی کی ہتھکڑیاں توڑنی ہوں گی۔ مخلوط حکومت آنے پر ہم جی ایس ٹی کو تبدیل کریں گے ، ایک ٹیکس ہوگا، کم ٹیکس ہوگا۔ ٹیکس کا تعین مزدوروں اور کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا‘‘۔
کانگریسی لیڈرنے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی پرتشٹھا کے پروگرام میں بڑے صنعت کار اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات آئیں لیکن کسی دلت، مزدور یا کسان کا چہرہ نظر نہیں آیا۔ یہاں تک کہ قبائلی نژاد صدر کو بھی پروگرام میں شرکت سے روک دیا گیا۔ بعد میں جب انہوں نے یہ معاملہ اٹھایا تو انہیں کچھ دن پہلے مندر آنے کو کہا گیا۔
راہل نے کہا کہ حکومت آنے پر مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے ، جب کہ نوجوانوں کو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں ایک سال تک اپرنٹس شپ کے طور پر ملازمت ملے گی۔ سرکاری اداروں میں ٹھیکیداری کا نظام ختم کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہمارے مخالفین ہار کے ڈرے سے بوکھلاہٹ کا شکار‘

Next Post

’پاک مقبوضہ کشمیر کی ایک ایک انچ ہندوستان کی ہے‘ کوئی اسے چھین نہیں سکتا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

’پاک مقبوضہ کشمیر کی ایک ایک انچ ہندوستان کی ہے‘ کوئی اسے چھین نہیں سکتا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.