منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی او جے کے کی ہندوستان واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ہر سیاسی پارٹی پرعزم : جے شنکر

’۳۷۰ ہٹائے جانے کے بعد پی او جے کے کا مسئلہ لوگوں کی سوچ کے سامنے آگیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی//
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ملک کی ہر سیاسی جماعت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ پاکستان کا زیر قبضہ کشمیر( پی او جے کے) جو ہندوستان کا حصہ ہے وہ ہندوستان میں واپس آئے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ۳۷۰ ہٹائے جانے کے بعد پی او جے کے کا مسئلہ لوگوں کی سوچ کے سامنے آگیا ہے۔
گارگی کالج میں طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ دفعہ۳۷۰ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس وقت کی سیاست نے اسے عوامی شعور میں گہرائی تک پہنچا دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا’’آرٹیکل ۳۷۰کو بھی لے لیجیے، لوگ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ۳۷۰ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور یہ ایسی چیز ہے جسے ہمیں قبول کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت کی سیاست نے اسے عوامی شعور میں بہت گہرائی تک پہنچا دیا ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک بار جب ہم اسے تبدیل کرتے ہیں تو پوری زمینی صورتحال بدل جاتی ہے‘‘۔
جئے شنکر نے کہا کہ پی او جے کے کے بارے میں میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں ایک قرارداد ہے، اس ملک کی ہر سیاسی پارٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ پی او جے کے ، جو ہندوستان کا حصہ ہے ، ہندوستان واپس آئے۔ یہ دراصل ہمارا قومی عزم ہے لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ میں دس سال پہلے یا پانچ سال پہلے بھی لوگوں سے اس بارے میں نہیں پوچھتا تھا۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم نے۳۷۰ کو ختم کیا ہے، اب لوگ سمجھتے ہیں، ہاں پی او جے کے بھی اہم ہے‘‘۔
جئے شنکر نے کہا کہ کچھ ہونے کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ آپ کے خیالات میں ہونا چاہئے۔
وزیر خارجہ نے کہا’’آج جو ہوا ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ ہم نے آخر کار۳۷۰ پر صحیح فیصلہ لیا ہے، اس لیے آج ہمارے اپنے لوگوں کے ذہنوں میں پی او جے کے کا مسئلہ ان کی سوچ کے سامنے آ گیا ہے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، کسی چیز کے ہونے کیلئے پہلی شرط یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ آپ کے خیالات میں ہونا چاہئے۔ ایک بار جب یہ آپ کے خیالات میں آ جائے گا، تو باقی یقینی طور پر کسی نہ کسی موقع پر ہو جائے گا‘‘۔
دریں اثنا، پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے پیش نظر، سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور پی او جے کے کے مظفر آباد میں مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو اٹھانے کے لئے ۱۱ مئی کو دھرنے کی کال دی ہے۔
یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی) اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) نے اس سے قبل جاری ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ مارچ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، شدید بے روزگاری، گندم اور آٹے پر سبسڈی کی منسوخی، بلاجواز لوڈ شیڈنگ، مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل کا استحصال اور پی او جے کے میں سول بیوروکریسی کو خصوصی اور غیر منصفانہ مراعات دینے جیسے مسائل اٹھائے جائیں گے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوگوں کو ان کی تنخواہیں اور پنشن نہیں ملی ہے ، پی او جے کے کارکن امجد ایوب مرزا نے کہا’’اور اب دھرنے کو سبوتاڑ کرنے کے لئے ، پاکستانی انتظامیہ نے پی او جے کے کے کٹھ پتلی وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو حکم دیا ہے کہ وہ پی او جے کے میں پنجاب صوبہ پولیس اور فرنٹل کور کی تعیناتی کی درخواست جاری کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن:پانچویں مرحلے میں۶۹۵؍امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

Next Post

’دہشت گردوں اور فضائیہ کے جوانوں میں فائرنگ۲۰ منٹ تک جاری رہی، بچے رونے لگے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
’دہشت گردوں اور فضائیہ کے جوانوں میں فائرنگ۲۰ منٹ تک جاری رہی، بچے رونے لگے‘

’دہشت گردوں اور فضائیہ کے جوانوں میں فائرنگ۲۰ منٹ تک جاری رہی، بچے رونے لگے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.