پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر :۱۱؍اور۱۲مئی کو برفباری اور بارشوں کاامکان

دن کا درجہ حرارت ۳۰ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
تیز آندھی کے جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں۱۱؍اور۱۲مئی کو برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۰مئی تک موم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۱؍اور ۱۲مئی کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۳مئی کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں ۱۴سے۱۷مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۱۱؍اور۱۲مئی کو اپنے کھیت کھیلانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
اس دوران سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴ء۳۰ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں۲ء۲۹‘پہلگام ۷ء۲۵‘کپواڑہ میں۹ء۲۷‘کوکر ناگ میں ۴ء۲۷‘گلمرگ میں۵ء۲۰‘اننت ناگ میں ۷ء۲۸‘ گاندربل میں۴ء۳۱‘بانڈی پورہ میں۰ء۳۰‘بارہمولہ میں۷ء۲۹‘سونمرگ میں ۰ء۲۴‘بڈگام میں ۰ء۳۰‘پلوامہ میں ۱ء۲۹جبکہ شوپیاں میں ۲ء۳۰ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ :پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری‘۲۰؍فراد گرفتار

Next Post

لداخ کو آنے والے برسوں میں ٹورزم کا مرکز بنایا جائے گا:چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

لداخ کو آنے والے برسوں میں ٹورزم کا مرکز بنایا جائے گا:چگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.