بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تیسرا مرحلہ :۶۱ فیصد ووٹنگ۔۔وزیر اعظم‘ وزیرداخلہ ‘کانگریسی صدراور این سی پی سربراہ نے ووٹ ڈالا

آسام میں زیادہ تو مہاراشٹر میں پولنگ کی شرح کم رہی :الیکشن کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

elections,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج ۱۰ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو سمیت ۹۳ حلقوں میں ہوئی ووٹنگ کی شرح ۶۱ فیصد رہی ۔
اس مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، این سی پی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار سمیت ملک کے دیگر سرکردہ سیاست دانوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔
الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے کے لیے تقریباً ووٹر ٹرن آؤٹ جاری کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں شام۷بجکر۴۰ تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ۶۱ فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ کمیشن کی جانب سے آئندہ ۲۴گھنٹوں میں حتمی ٹرن آؤٹ جاری کیے جانے کی امید ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ۸۸ء۹۶ کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی انتخابی عمل میں سات مراحل میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں۔ چوتھا مرحلہ ۱۳مئی کو، پانچواں مرحلہ ۲۰ مئی، چھٹا مرحلہ ۲۵مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی ۴ جون کو ہوگی۔
سات مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ منگل کی شام کو ختم ہوگئی۔ پولنگ حکام نے۱۰ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔
کمیشن کے مطابق شام ۵ بجے تک جن ریاستوں میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے، ان میں آسام (۸۶ء۷۴، مغربی بنگال (۹۳ء۹۳) اور گوا (۵۲ء۷۲) شامل ہیں۔ مہاراشٹر میں شام ۵بجے تک سب سے کم ووٹنگ۴۰ء۵۳ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثناالیکشن کمیشن نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک یونٹ کی ایک پوسٹ کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی اور اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
کمیشن کی طرف سے ایکس کے نوڈل افسر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کرناٹک کی سوشل میڈیا پوسٹ قانون کے خلاف ہے اور اس کے خلاف بنگلورو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایکس کو۵مئی کو ہی اس پوسٹ کو ہٹانے کو کہا تھا، لیکن اسے اب تک نہیں ہٹایا گیا ہے ۔
کمیشن نے اس پوسٹ کو فوری طور پر ہٹانے کو کہا ہے ۔
کمیشن نے خط کے ساتھ بنگلورو شہر کے۴۲ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کیس کی ایک کاپی بھی منسلک کی ہے جس میں کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر بی یدیورپا اور بی جے پی کرناٹک کے ٹویٹر ہینڈل کے افسر انچارج کو مدعا بنایا گیا ہے ۔
اس معاملے میں شکایت کنندہ نے کرناٹک بی جے پی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی اینیمیشن تصویر پر اپنی شکایت کی بنیاد رکھی ہے ، جس میں ایک گھونسلے میں تین انڈے رکھے گئے ہیں، جنہیں درج فہرست ذات، قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
اس گھونسلے میں ایک اور انڈا رکھا گیا ہے جو مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ راہل گاندھی (کانگریس لیڈر) اور وزیر اعلیٰ سدارامیا ان انڈوں سے نکلنے والے چوزوں میں سے صرف ایک کو کھلا رہے ہیں جو کہ مسلمان پرندے کی علامت ہے ۔
اس پوسٹ کے ذریعے صرف ایک برادری کی طرفداری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کمان کے سربراہ کا پونچھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Next Post

پونچھ :پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

پونچھ :پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.