پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۴۰۰ نشستیں چاہتا ہوں تاکہ کانگریس آرٹیکل ۳۷۰ کو واپس نہ لائے‘

کانگریس اقتدار میں آگئی تو ایودھیا کے رام مندر پر بابری تالہ لگائے گی:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
400 نشستیں چاہتا ہوں تاکہ کانگریس آرٹیکل 370 کو واپس نہ لائے:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

دھار//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے موجودہ لوک سبھا انتخابات میں ۴۰۰ نشستیں حاصل کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کانگریس کشمیر میں آرٹیکل ۳۷۰کو واپس نہ لائے اور ایودھیا میں رام مندر پر ’بابری تالا‘نہ لگائے۔
مدھیہ پردیش کے دھار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو نیچا دکھانے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ آئین کی تشکیل میں ان کا کردار بہت کم تھا۔
مودی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ کانگریس پریوار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سے شدید نفرت کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس افواہیں پھیلا رہی ہے کہ اگر انہیں ۴۰۰ لوک سبھا نشستیں ملتی ہیں تو وہ آئین کو تبدیل کردیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کے لوگوں کی ذہانت ان کے ووٹ بینک پر مرکوز ہے۔
مودی نے کہا کہ ملک کے عوام کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے پاس پارلیمنٹ میں پہلے ہی ۴۰۰ سے زیادہ نشستیں ہیں۔’’ ہم نے اس نمبر کا استعمال آرٹیکل ۳۷۰ (جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کیا تھا) کو ختم کرنے کیلئے کیا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مودی۴۰۰ سیٹیں چاہتے ہیں تاکہ کانگریس کھیل خراب کرنے کیلئے آرٹیکل ۳۷۰واپس نہ لائے، مودی ۴۰۰سیٹیں چاہتے ہیں تاکہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر پر بابری تالا نہ لگائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً۱۴ دن پہلے انہوں نے کانگریس کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ملک کے۱۴۰ کروڑ لوگوں کو لکھ کر دے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دے گی۔
مودی نے کہا’’دوسری بات، میں نے ان سے تحریری طور پر کہا کہ وہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو دیے جانے والے ریزرویشن کو کبھی نہیں چھینیں گے اور تیسرا تحریری طور پر دیں کہ وہ موجودہ او بی سی کوٹے سے ڈکیتی کرکے مسلمانوں کو کبھی ریزرویشن نہیں دیں گے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہے ہیں اور اپنے منہ پر تالا لگا کر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم نے ان ۴۰۰ سے زیادہ سیٹوں کا استعمال ایس سی/ ایس ٹی کوٹہ کو۱۰ سال کے لیے بڑھانے، پہلی بار کسی آدیواسی خاتون کو ملک کا صدر مقرر کرنے اور خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ۴۰۰ نشستیں مانگ رہے ہیں تاکہ وہ کانگریس اور اپوزیشن انڈیا اتحاد کی ہر سازش کو روک سکیں۔
مودی نے کہا’’مودی ۴۰۰ سیٹوں کی مانگ کر رہے ہیں تاکہ کانگریس ملک کی خالی زمین اور جزیروں کو دوسرے ممالک کے حوالے نہ کرے، وہ ایس سی/ ایس ٹی/ او بی سی کو دیا گیا ریزرویشن واپس نہ لے اور اسے اپنے ووٹ بینک کو نہ دے، اور راتوں رات اپنے ووٹ بینک کی تمام ذاتوں کو او بی سی قرار نہ دے‘‘۔
کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو کریڈٹ نہیں دینا چاہتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم۷جنگجو ہینڈلرز کی جائیداد ضبط:پولیس

Next Post

کولگام جھڑپ میں لشکر طیبہ کے کمانڈر باسط ڈار سمیت دو جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کولگام انکاونٹر:دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری:پولیس

کولگام جھڑپ میں لشکر طیبہ کے کمانڈر باسط ڈار سمیت دو جنگجو ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.