بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تیسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ۔۔۹۴ لوک سبھا حلقوں کیلئے ۱۲ریاستوں اور یو ٹیز میں ووٹ ڈالے جائیں گے

۱۲۰خواتین سمیت۱۳۵۱؍امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔۔امیت شاہ، جیوترادتیہ سندھیا‘ شیوراج چوہان‘ دگ وجے ‘ اور ڈمپل یادو میدان میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in اہم ترین
A A
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

elections,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی//
لوک سبھا انتخابات۲۰۲۴کے تیسرے مرحلے کیلئے منگل کو۱۲ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۹۴سیٹوں پر ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
تیسرے مرحلے میں۱۲۰خواتین سمیت۱۳۵۱ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے ۔
تیسرے مرحلے میں جن امیدواروں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے ان میں مرکزی وزیر امیت شاہ، جیوترادتیہ سندھیا، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ایم پی ڈمپل یادو اور سپریا سولے سمیت کئی سینئر لیڈر شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم اتوار کی شام چھ بجے ختم ہو گئی تھی۔ انتخابی عہدیداروں کی ٹیمیں وقت پر ووٹنگ میٹریل کے ساتھ دور دراز کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے لیے روانہ کردی گئیں۔
پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور ووٹروں کو گرمی سے بچانے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر سایہ اور پانی کی سہولت فراہم کی ہے ۔
الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹر بیداری مہم کے کئی پروگرام منعقد کر رہا ہے ۔ تیسرے مرحلے میں۱۲ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۹۴لوک سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں بہار کی پانچ، مدھیہ پردیش کی نو، آسام کی چار، چھتیس گڑھ کی سات، کرناٹک کی۱۴، گوا کی دو‘۲۵نشستیں، گجرات، مہاراشٹر کی ۱۱‘ اتر پردیش کی ۱۰‘ بنگال کی چار اور دمن اور دیو کی دو نشستیں شامل ہیں۔
لوک سبھا انتخابات میں اب تک دو مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے ، اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل ہونی ہے ۔ الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹر بیداری مہم کے کئی پروگرام چلا رہا ہے ۔ اگر کسی بھی قسم کی پوسٹ، ویڈیو یا پیغام انٹرنیٹ میڈیا پر پھیلانے کے لیے اپ لوڈ یا فارورڈ کیا جاتا ہے ، تو ضلعی سطح کی میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی اس کا پتہ لگائے گی۔ اس کے لیے سائبر سیل کی مدد لی جائے گی۔ اس بار بھی ووٹنگ کا وقت صبح۷بجے سے شام ۶بجے تک ہوگا۔
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں۱۹؍اپریل کو۲۱ریاستوں کی۱۰۲سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں ۲۶؍اپریل کو۸۸سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس کے بعد اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ۷مئی، چوتھے مرحلے میں۱۳ مئی، پانچواں مرحلہ ۲۰مئی‘ چھٹا مرحلہ ۲۵مئی کو ہوگا اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو۔
ووٹوں کی گنتی ۴جون کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے کے بینک نے گزشتہ مالی سال میں۱۷۶۷کروڑ روپے کا منافع کمایا

Next Post

’ہمارے ورکر این سی ‘پی ڈی پی اور کانگریس کے بغیر کسی کو بھی ووٹ دیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

’ہمارے ورکر این سی ‘پی ڈی پی اور کانگریس کے بغیر کسی کو بھی ووٹ دیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.