پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جے کے بینک نے گزشتہ مالی سال میں۱۷۶۷کروڑ روپے کا منافع کمایا

ماضی میں بینک گورننس کے کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے یہ اے سی بی کی نظر میں آیا :پرکاش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in مقامی خبریں
A A
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :ایم ڈی جے کے بینک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جموںکشمیر بینک نے مالی سال۲۴۔۲۰۲۳کے دوران۱۷۶۷کروڑ روپے سالانہ منافع کمایا ہے جو بینک کی تاریخ میں گذشتہ ۸۵برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
یہ اعلان بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او بلدیو پرکاش نے پیر کے روز یہاں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بینک نے سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے کا یہ اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے سری نگر میں ایک ریلی سے اس خطاب کے دو ماہ بعد کیا جس میں انہوں نے اس بینک کو بچانے کی بات کی تھی۔
پرکاش نے کہاکہ جموں کشمیر بینک نے سال۲۴۔۲۰۲۳کے دوران۱۷۶۷کروڑ روپے کا سالانہ منافع کمایا ہے جو بینک کی ۸۵سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔
بینک کے ایم ڈی نے کہا کہ ماضی میں بینک میں گورننس کے کچھ مسائل تھے اور مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر بینک کو۱۰۰۰کروڑ روپے کا سرمایہ دیا تھا۔
وزیر اعظم کے بیان کے بارے بینک چیرمین سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا’’یہ۱۰۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کی رقم بہت اہم تھی کیونکہ بینک کی سرمایہ کاری کا تناسب ریگولیٹری رہنما خطوط کے مطابق کم از کم توقعات کے مطابق ہونا چاہیے ‘‘۔
پرکاش نے کہا کہ بینک میں ماضی میں گورننس کے کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے یہ اینٹی کرپشن بیورو کی نظر میں آیا تھا۔
بینک کے ایم ڈی نے کہا’’ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت ٹھوس اقدامات کیے ہیں کہ گورننس اور تعمیل کے مسائل نہ ہوں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے قیام اور بہترین پالیسیوں کے ساتھ، ہم ان تمام مسائل کو زیادہ موثر انداز میں نمٹانے کے قابل ہو جائیں گے ‘‘۔
پرکاش نے کہا کہ یہ بینک کے لیے فخر کا لمحہ ہے جس نے بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ خالص منافع حاصل کیا۔
ان کاکہنا تھا’’یہ سب عملے ، اسٹیک ہولڈرز اور ہماری اعلیٰ انتظامیہ کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایاہے ۔ یہ ان کی کوششوں اور رہنمائی کی وجہ سے ہے کہ ہم اس بار یہ کارنامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘‘۔
پرکاش نے کہا کہ بینک بورڈ نے۱۵ء۲روپے فی حصص کے منافع کی سفارش کی ہے ۔ایم ڈی نے کہا کہ دوسری اہم بہتری جے اینڈ کے بینک کے اثاثوں کے معیار میں ہوئی ہے ۔
بینک کے ایم ڈی کاکہنا تھا’’ہمیں اثاثہ جات کے معیار کا سب سے بڑا مسئلہ درپیش تھا اور کوششوں کی وجہ سے ہم مجموعی نان پرفارمنگ اثاثوں کو۰۸ء۴فیصد تک لے کر بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ ایک طویل عرصے کے بعد خالص نان پرفارمنگ اثاثوں کو۷۹ء فیصد پر لایا گیا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

تیسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ۔۔۹۴ لوک سبھا حلقوں کیلئے ۱۲ریاستوں اور یو ٹیز میں ووٹ ڈالے جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

تیسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ۔۔۹۴ لوک سبھا حلقوں کیلئے ۱۲ریاستوں اور یو ٹیز میں ووٹ ڈالے جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.