جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دھیرے دھیرے بول کوئی سن نہ لے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-05
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

صاحب الیکشن کا موسم ہے… اور اس موسم میں اپنے حریفوں‘سیاسی حریفوں کو زیر کرنا ایک عام بات ہے…لیکن اب کے ‘جاری لوک سبھا الیکشن میں یہ بات … عام بات کچھ زیادہ ہی عام ہو گئی ہے… ایسے میں ہم آپ سب کو مشورہ دینا چاہتے ہیں… یہ ایک پرخلوص ہے مشورہ … یہ مشورہ کہ آپ احتیاط برتیں ‘ آپ احتیاط سے کام لیں اور… اور جو بھی بات کرنی ہو ‘ کسی سے بھی کرنی ہو‘ دفتر میں ‘ کارخانوں میں ‘ اسکول ‘ کالیجوں میں‘ یونیورسٹی میں ‘ گاڑیوں میں اور… اوراپنے گھر میں وہ بات دھیرے کریں‘بالکل دھیرے … چلا چلا کر نہ کریں کہ کیا پتہ کہ آپ بات بھی سیاسی جماعتیں اپنے حریفوں کو زیر کرنے کیلئے استعمال کریں کہ… کہ اب کی بار تو ہم یہی دیکھ رہے ہیں…یہ دیکھ رہے ہیں کہ ابھی کسی نے کوئی بات نہیں کی ہو تی ہے اور سیاسی جماعتیں اس بات کو اپنے حریف کیخلاف استعمال کرتی ہیں اور… اور اس میں اپنے وزیر اعظم شریمان مودی جی کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں… کوئی لاکھ کوشش کریں‘ وہ اس میں ان جناب کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں… پاکستان کے کسی… جی ہاں کسی ایرے غیرے نتھوے خیرے سیاستدان نے راہل گاندھی کی تعریف کیا کی کہ… کہ مودی جی اس بات کوپکڑ کر بیٹھے ہیں راہل بابا اور کانگریس کو اس پاکستانی سیاستدان کا نہیں بلکہ ملک پاکستان کا ہی سگا قرار دے رہے ہیں اور… اور یہ جناب کل سے اسی کی ڈفلی بجا رہے ہیں ۔نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ… کہ ایسا صرف مودی جی ہی کررہے ہیں یا کر سکتے ہیں… ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں… دوسری جماعتوں کے سیاستدان بھی ایسا ہی کرتے ہیں… لیکن مودی جی اس میں کچھ زیادہ ہی مہارت رکھتے ہیں… لگتا ہے کہ انہیں اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ کب کوئی اپنا منہ کھولے ‘ کچھ بولے اور… اور یہ اس بات کو کانگریس کیخلاف استعمال کریں اور یہ استعمال کر بھی رہے ہیں… اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کی کہی ہو ئی کوئی بات اپنے حریفوں… سیاسی حریفوں کیخلاف استعمال نہ کرے تو… تو صاحب پھر ہمارا مشورہ آپ مان لیجئے اور… اور دھیرے دھیرے بات کیجئے … بالکل دھیرے تاکہ کوئی سن نہ لے کہ … کہ یہ کشمیر ہے‘ کشمیر اور یہاں اللہ میاں کی قسم سچ میں دیواروں کے بھی کان ہیں…چھوٹے موٹے کان نہیں بلکہ ہاتھیوں جیسے بڑے بڑے کان۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملہ‘ایک ہلاک ‘ ۴زخمی

Next Post

سیاستدانوںنے اب تک کشمیر کو کیا دیا؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post

سیاستدانوںنے اب تک کشمیر کو کیا دیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.