سرینگر//
سرینگر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے اب بھی کئی رہائشی علاقے زیر آب ہیں جس وجہ سے ان علاقوں رہائشیوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
توحید باغ ہمامہ کے رہائشیوں نے علاقے کی گلیوں میں پانی کے جلد نکاس کا مطالبہ کیا ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ بارشوں کے جمع پانی سے ان کی نقل و حرکت مشکل ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوںنے لیفٹیننٹ گورنر کی شکایت سیل کو بھی اس مسئلہ کے بارے میں مطلع کیا ہے لیکن’’ پھر بھی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے‘‘۔
لوگوں کاکہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ضلع انتظامیہ، ڈی سی سرینگر متعلقہ محکمہ کو متحرک کریں گے اور ان کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کریں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سرینگر کے نشیبی علاقوں کے علاوہ کئی اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہوا تھا جس پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سمارت سیٹی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی پر سوال اٹھایا تھا ۔