سرینگر//
کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اویس احمد نے کہا ہے کہ آئندہ ۱۵ سے ۲۰ دنوں میں سرینگر کی سڑکوں کی میکڈمائزیشن کی جائیگی ۔
سرینگر شہر کے علاقے کرن نگر کا دورہ کرتے ہوئے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کمشنر ایس ایم سی نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے تحت شروع کئے گئے کاموں کی ڈیڈ لائن ۳۰ جون مقرر کی گئی ہے ، لیکن ہم جلد ہی مکمل ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔
اویس نے کہا کہ بجلی کی تاروں کی منتقلی سمیت زیر زمین کام مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ دیگر سول کام جو ابھی تک زیر التوا ہیں وہ ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔
کمشنر ایس ایم سی نے مزید کہا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد شہر کی سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔
اویس نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔ آنے والے ۱۵سے ۲۰ دنوں میں شہر کی سڑکوں کی سطح تیار ہوجائے گی۔