سرینگر//
پیپلز کانفرنس کے سربراہ ‘سجاد غنی لون سمیت چھ اور امیدواروں نے بدھ کو بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
پیپلز کانفرنس کے عمران رضا انصاری‘جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے پیرزادہ مدثر رشید شاہ اور آزاد امیدواروں سہیل احمد خان، نذیر احمد صوفی اور مشتاق احمد میر نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
عوامی اتحاد پارٹی کے بانی اور اس وقت تہاڑ جیل میں قید انجینئر رشید نے بھی اسی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیںجبکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کررہے ہیں۔
لون کا براہ راست مقابلہ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ سے ہوگا۔پی ڈی پی کے فیاض احمد میر بھی اس حلقے سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔
آج۶؍اُمیدواروںکے کاغذاتِ نامزدگی داخل ہونے کے ساتھ ہی بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے اُمیدواروں کی کل تعداد۱۰ ہو گئی ہے کیونکہ ۴اُمیدوار پہلے ہی اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔اس حلقے میں۲۰ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لون نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر سے ایک نئی آواز کو نمائندگی کا موقع دیا جانا چاہئے۔