پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’الیکشن کو موخر کرنا ایک مخصوص طبقے کو ووٹنگ سے محروم کرنے کی سازش‘

الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ منقطع نہیں ہوا ہے:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-02
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ، راجوری لوک سبھا کے الیکشن موخر کرنے کو ایک سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ووٹرں کے ایک بڑے طبقے کو حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رکھنا ہے ۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ پوری طرح سے منقطع نہیں ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے موخر کئے گئے ۔
عمر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات کو موخر کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ منقطع نہیں ہوا ہے ، بلکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب اور میاں الطاف صاحب آج ہی الیکشن مہم چلانے کے لئے راجوری پہنچے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت ووٹروں کے ایک بڑے طبقے کو ووٹ ڈالنے سے محروم کیا جا رہا ہے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ مطالبہ بی جے پی کا ہے جبکہ اس پارٹی کا کوئی امید وار اس سیٹ کے لئے نہیں لڑ رہا ہے اور نہ ہی پیپلز کانفرنس کا کوئی امید وار اس سیٹ سے کھڑا ہوا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ یہ پہلی مشترکہ ریلی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلی بھی ہوئی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔
بی جے پی کے ایک لیڈر کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو دھمکانا بی جے پی کی عادت ہے وہ ان عادتوں سے باز نہیں آسکتے ہیں‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید رکھتے تھے لیکن جس طرح بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے الیکشن ملتوی کئے گئے اب ان سے کوئی امید رکھنا ہماری غلط فہمی ہوگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.