ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سعودی عرب نے آب زم زم کو ملک سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-21
in مقامی خبریں
A A
سعودی عرب نے آب زم زم کو ملک سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سعودی ایوی ایشن حکام نے عازمین حج کے مقدس مہینے ذی الحج سے قبل آب زم زم کو اپنے چیک ان سامان میں لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے رہنما خطوط کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں زائرین کو زمزم کے کنویں کا پانی واپس اپنے ملکوں میں لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔
تمام ایئر لائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جدہ یا مملکت سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں میں سے کسی کے پاس آب زمزم سے بھری بوتلیں نہ ہوں۔نئے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
آب زمزم زمزم کے کنویں کا پانی ہے جو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں واقع ہے جو اسلامی تاریخ کے مطابق معجزانہ طور پر پانی کا پیدا کردہ ذریعہ ہے۔ اس پانی کی بڑی مذہبی اہمیت ہے اور لوگ اسے حج یا عمرہ کرنے کے بعد بڑی مقدار میں اپنے ملکوں کو واپس لے جاتے ہیں۔
اس دوران سعودی حکومت نے عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کیلئے۶ لیبارٹریز مختص کردیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس عازمین حج کیلئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی مجاز ۶لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
سعودی سفارتخانے کے نوٹیفکیشن کے مطابق عازمین حج جو کسی بھی ائیرپورٹ سے مکہ یا مدینہ روانہ ہوں گے ان کیلئے لازم ہوگا کہ وہ صرف منتخب شدہ ۶ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کسی اور لیبارٹری کا سرٹیفکیٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں حد بندی کمیشن کے ۲۰۲۲ کے احکامات نافذ العمل :مرکزی وزارت قانون

Next Post

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار‘پولیس کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار‘پولیس کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.