جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی‘ کانگریس اور ۳۷۰ کا چیلنج

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

جس طرح اپنے وزیر اعظم‘نریندرا مودی جی کانگریس پارٹی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں وہ اگر کسی بات کی چغلی کھا رہا ہے تو…تو اس ایک بات کی کہ… کہ بھلے ہی وزیر اعظم اور ان کی بی جے پی’کانگریس مکت‘ بھارت کا خواب دیکھتے آئے ہیں… لیکن … لیکن فی الحال ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکا ہے کہ… کہ اگر یہ خواب پورا ہواہوتا اوربھارت سچ میں کانگریس مکت بن گیا ہوتا تو… تو وزیر اعظم انتخابی جلسوں میں اپنی تقاریر کانگریس سے شروع اور اسی پر ختم نہیں کرتے … بالکل بھی نہیں کرتے ۔ اب بھارت کو کانگریس مکت نہ بناپانا ‘وزیر اعظم مودی جی اور ان کی بی جے پی کی شکست ہے یا پھر کانگریس کی فتح ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں … سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ وزیر اعظم نے کانگریس کو چیلنج دیا ہے… یہ چیلنج دیا ہے کہ … کہ اگر اس میں دم ہے‘ ہمت ہے‘جرأت ہے تو… تو وہ دفعہ ۳۷۰ کو بحال کر کے دکھائے … یعنی مودی جی کو بھی اپنی جگہ ڈر ہے کہ …کہ کہیں کانگریس دو بارہ اقتدار میں نہ آجائے… لیکن صاحب ہمیں ایسا ویسا کوئی ڈر نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں… اور ہاں مانتے بھی ہیں کہ ایسا ہونے والا نہیں ہے … اور بالکل بھی نہیں ہے… اور اگر خدا نخواستہ ایسا کبھی ہوا بھی تو… تو کانگریس کو وزیر اعظم مودی جی کا دفعہ ۳۷۰ بحال کرنے کا چیلنج قبول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ پورا ملک جانتا ہے کہ… کہ یہ کانگریس تھی… کانگریس کی حکومت تھی جس نے اس دفعہ کو اتنا کھوکھلا کردیا تھا کہ اس میں کچھ باقی رہا ہی نہیں… بالکل بھی نہیں … یہ ایک بوسیدہ ڈھانچہ تھا اور… اور مودی جی نے بس اس بوسیدہ ڈھانچے کو ایک دھکا دیا جس سے یہ زمین بوس ہو گیا… اور اس اس لئے ہو گیا کیونکہ… کیونکہ یہ کانگریس کی حکومت تھی… کوئی اور حکومت نہیں ‘ کوئی اور پارٹی نہیں جس نے اس دفعہ کو قریب المرگ کیا تھا …اگر کانگریس نے اس قریب المرگ نہیں کیا ہو تا تو… تو مودی جی اسے دفن نہیں کر پاتے… بالکل بھی نہیں کر پاتے … تو صاحب کوئی وزیراعظم صاحب کو بتائے کہ جس چیز کو ختم کرنے کیلئے ‘ وجود مٹانے کیلئے کانگریس نے برسوں سے محنت کی …وہی کانگریس وزیر اعظم کا چیلنج قبول کرکے دفعہ ۳۷۰ کو بحال کرنے کی حماقت کیوں کریگی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ پر پولنگ کا شیڈول تبدیل

Next Post

رام بن کی تباہی، پہلگام کنکریٹ جنگل میں تبدیل 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

رام بن کی تباہی، پہلگام کنکریٹ جنگل میں تبدیل 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.