ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

رام بن کی تباہی، پہلگام کنکریٹ جنگل میں تبدیل 

کب تک قومی گرین ٹریبونل خاموش رہے گا!!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ْ رام بن خطے میں حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر نجی املاک اور جائیدادوں کو جس نقصان سے ہم کنار کیاہے اس کی نظیرنہیں ملتی، سینکڑوں رہائشی مکانات، دکانیں، تجارتی کمپلکس اور دیگر املاک اور اثاثے ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں جبکہ ابھی قطعیت کے ساتھ کہا نہیں جاسکتا ہے کہ بارشیں تھم جانے کے بعد چٹانیں کھسکنے، تودوں کے گرآنے کا سلسلہ رُک کر رہائشی املاک اور مکین محفوظ ہوں گے۔
جس روانی اور شدت کے ساتھ پانی بہتا رہا اور اپنے ساتھ پہاڑی چٹانوں کے بڑے بڑے بلاکوں کو تنکوں کی مانند بہالے جاتارہا بہت کم واقعات ا ب تک ایسے نظروں سے ہوگذرے ہیں۔ سینکڑوں مکین ، جو کل تک اپنے گھروں میں محفوظ اور پرسکون زندگی بسر کررہے تھے کو اچانک اس بربادی اور تباہی کا سامنا کرنا پڑا، کل تک محفوظ مکین آج سڑکوں پر بغیر کسی چھت کے خیمہ زن ہیں، وہ اپنی جائیدادوں اور اثاثوں سے محروم ہوچکے ہیں، جبکہ آج صورتحال یہ ہے کہ وہ اب محتاج بن گئے ہیں۔
بے شک کہا جاسکتا ہے کہ وہ قدرتی آفات کا نشانہ بن گئے، لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ یہ لوگ دہائیوں سے نہیں بلکہ صدیوں سے اس خطے میں رہائش پذیرہیں ، اس مدت کے دوران بارشیں بھی ہوتی رہی ،برف باری بھی ہوتی رہی، دیگر سماوی آفات اور مشکلات کا بھی یہ لوگ سامنا کرتے رہے لیکن اس پیمانے پر تباہی نہیں ہوتی تھی۔
یہ تباہی بربادی اور مکانوں میں پڑی دراڑیں جن کے نتیجہ میں ان کے یہ مکانات اب قابل رہائش اور قابل استعمال نہیں رہے کی اصل اور بُنیادی وجہ وہ بلاسٹنگ ہے جو اس سارے خطے میں قومی شاہراہ کو چار لین والی شاہراہ میں تبدیل کرنے کیلئے اب مسلسل کئی برسوں سے کی جارہی ہے۔ مقامی لوگ اس مدت کے دوران چیختے رہے اور چلاتے رہے کہ بلاسٹنگ کے موجودہ طریقہ کار میں اس طرح سے بدلائو لایا جائے تاکہ مکینوں کو نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن ان کی آج تک کسی نے نہیں سنی، اس کے برعکس سڑک کی کشادگی کے حوالہ سے جو ٹھیکے الاٹ کئے گئے ان کی اس طرح کی بے ربط اور اندھا دھند بلاسٹنگ اور اس کے نتیجہ میں ہو رہے نقصانات کی جموںوکشمیر ایڈمنسٹریشن اور قومی ہائی وے اتھارٹی دیکھا ان دیکھی کے ہی راستے پر گامزن رہی۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ کا یہ مخصوص حصہ جو تقریباً ۴۰؍ کلومیٹر طویل ہے ہر ۲۴؍گھنٹے میں سے کئی کئی گھنٹوں تک چٹانیں کھسکنے اور تودوں کے جگہ جگہ گرآنے کے سبب ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند ہوجاتا ہے۔ اس شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگ، چاہئے مقامی ہوں، سیاح ہوں، کاروباری اور تاجر پیشہ ہوں غرض ہر طبقہ شدید تکالیف سے دوچار ہوجاتا ہے، ٹریفک معطل ہوجانے کی صورت میں لوگ درماندہ ہوکررہ جاتے ہیں جبکہ حادثات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔
قومی شاہراہ پر نگروٹہ(جموں) سے سفر شروع کریں بانہال ٹنل تک سارا مختلف ہیت کی چھوٹی بڑی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور انہی پہاڑی راستوں سے شاہراہ ہوکرگذرتی ہے۔ کسی جگہ چٹانیں ہیں تو کہیں ریتلی پہاڑیاں ہیں، ایسے میں اندھا دھند بلاسٹنگ نے اس سارے خطے کو جہاں ایک نئی حساسیت عطاکی ہے وہیںاب معمولی جھٹکا لگ جانے یا معمولی بارشیں قہر برپا کرنے کیلئے کافی ہیں۔
قومی سطح پر ماحولیاتی توازن کے تحفظ، دیکھ ریکھ اورنگرانی کیلئے قومی گرین ٹریبونل NGTایک مدت سے موجود ہے، یہ ادارہ آئین کی دفعہ ۳۷۰؍ کے ہوتے جموںوکشمیر کے کسی بھی خطے میں ایک معمولی پتھر بھی ادھر اُدھر سرکانے کی اجازت نہیں دیتا لیکن اب اس دفعہ کے ہٹتے ہی اس قومی ادارہ کا انداز، اپروچ اور طریقہ کار تبدیل ہوگیا، آنکھیں بند کرکے کشمیرکے کئی نازک حساس اور گرین سے مزین خطوں کی توڑ پھوڑ کی نہ صرف خاموش اجازت اجرا کا سلسلہ جاری ہے بلکہ اب تک کئی حساس او رنازک خطوں ؍علاقوں کو کنکریٹ جنگل میںتبدیل کردیاگیاہے۔
پہلگام کا شہرہ آفاق خطہ آج کنکریٹ جنگل نظرآرہاہے۔کون اس خطے کو کنکریٹ جنگل میں تبدیل کرنے کی اجازت دے رہاہے ، کیوں آنکھیں بند کرکے نامعلوم مصلحتوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ بھی معاونتی کردار اداکررہی ہے ، این جی ٹی نامی ادارہ کیوں اب خاموش ہے، یہی خاموشی اور معاونتی کرداراس مخصوص ادارہ نے سرینگر جموں قومی شاہراہ کی تباہی وبربادی کے تعلق سے روا رکھی۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ شری امر ناتھ جی کی طرف جانے والے راستے کو بھی اسی اپروچ کی نذر کیاجارہاہے۔
کشمیر یاتریوں کی سہولیات اور سفر اور درشن کو آسان اور کسی بھی طرح کی رکاوٹ اور تھکاوٹ سے مبرا بنانے کا مخالف نہیں لیکن قدرت نے از خود جو راستے عطاکررکھے ہیں اور انسان اور اس کے سفر اور نقل وحرکت کیلئے جو کچھ از خود ستیاب رکھا ہے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ خود قدرت کو منظور نہیں۔ اس کا جیتا جاگتا اور منہ بولتا ثبوت سرینگر …جموں قومی شاہراہ ہے اور اب پہلگام سے پوتر گپھا تک کے راستوں کی ہیت تبدیل کرنے کیلئے جو کچھ کیاجارہاہے اس میںکسی بھی حوالہ سے کوئی خیر کا پہلو موجود نہیں۔
یہ درست ہے کہ این جی ٹی نامی ادارے نے کشمیرکے تعلق سے کچھ معاملات میں مداخلت کرکے چند ایک اچھے قدم اُٹھائے ہیں لیکن جو معاملات اب بتدریج سامنے آرہے ہیں وہ پرتشویش ہیں۔ رام بن علاقے میں ہی جو چٹانیں ، تودے اور ملبہ کھسک کر نیچے آرہا ہے ٹھیکہ دار فرم کی طرف سے اس ملبہ کو کسی اور جگہ ٹھکانے لگانے کی بجائے سارا ملبہ دامن میں بہہ رہے دریائے چناب کی نذر کیاجارہاہے ۔ بہت جلد اس دریا کی گہرائی اور چوڑائی سکڑجائیگی جو اپنے طور سے علاقے کی ایک اور تباہی اور بربادی کا موجب بن سکتا ہے ۔ کیا یہ ٹھیکہ دار فرم کا گھائونا اور مجرمانہ طریقہ کار قومی گرین ٹریبونل کی آنکھوں سے اوجھل ہے؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی‘ کانگریس اور ۳۷۰ کا چیلنج

Next Post

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.